لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اسٹیشن جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں پر لاہور کے شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بلاول سے حسن مرتضیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی، تنظیمی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول سے اسلام آباد میں مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ سندھ سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے بدین کے عوام کے مسائل اور حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ پیپیلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی۔ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چودھری بھی ساتھ تھیں۔  پیپلزپارٹی خیبرپی کے کے رابطہ سیکرٹری فرزند علی وزیر سے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا لاہور آفس کا دورہ،افسران کی کارکردگی کو سراہا
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کا کیس: سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر 
  • جمیل فخری کے بیٹے کو امریکا میں کیسے قتل کیا گیا؟ ببرک شاہ اور راشد محمود نے تفصیلات بتادیں
  • بلاول سے حسن مرتضیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی، تنظیمی صورتحال پر گفتگو
  • بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد معاملہ پر شرجیل امام اور آصف اقبال سمیت 11 ملزمین پر فرد جرم عائد
  • پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلئیر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور
  • بانیٔ پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 کیسز میں جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع