ایک ٹائر کے بغیر لینڈ کرنے والے پی آئی اے کے طیارے کا گمشدہ پہیہ مل گیا، کہاں پڑا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306، جو گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر ایک پہیے کے بغیر لینڈ کر گئی تھی، اس کا لاپتا پہیہ بالآخر تلاش کر لیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ گمشدہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب ملا۔پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ویل شاپ کے ٹیکنیشنز نے گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب اس پہیے کی موجودگی کی اطلاع دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایئربس 320 طیارے کی پرواز پی کے 306 نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، جس کے بعد طیارے کے ایک پہیے کی غیر موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ایئربس کمپنی نے قومی ایئرلائن کے حکام سے رابطہ کر کے اس واقعے کی تکنیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کاجول اور رانی کے چچا ، مشہور سمرتھ مکھرجی خاندان کے اداکار دیب مکھرجی چل بسے
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس کمپنی نے اس پرواز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جس میں طیارے کا تین ماہ کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ، چیک لسٹ اور لینڈنگ گیئر سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتہ چلا،واقعہ کا بروقت علم ہو جاتا تو طیارے کو فوری واپس کراچی میں ہی لینڈکرا لیا جاتا۔
"گڈ ٹچ بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کی سفارش آ گئی
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔
مزید :