وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کل 4 مارچ کو مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ہم نے ریاست کےلیے اپنی سیاست قربان کی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے فیصلے کیے گئے، کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، جب اقتدار سنبھالا ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.

5 فیصد پر آگئی ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان کی عزت بحال ہوئی ہے، اس کے بارے میں اچھے تاثرات ہیں، پاکستان میں کوئی کھیلنے کو تیار نہیں تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم ہر شاہراہ پر دیکھا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کے لیے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، خارجہ محاذ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

یاسمین راشد کا اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےجیل سے لکھے گئے خط میں  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں لکھا کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں لکھا آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے۔2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتی مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فارم 47 کی حکومت قائم کردی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • یاسمین راشد کا اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ
  • لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں معیشت نہیں سنبھلے گی، آج تمام اشاریے مثبت ہیں:عطا تارڑ
  • لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، آج تمام اشاریے مثبت ہیں، وزیر اطلاعات
  • ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ
  •   ملکی مفاد میں فیصلے کئے  ، مہنگائی  کم ترین سطح پر آ چکی ،گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں، عطاءاللہ تارڑ
  •  ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے، وزیر اطلاعات
  • خیبر پختون خوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • میری موجودگی میں کسی کو پارٹی چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، خالد مقبول صدیقی
  • پاکستان کے حکمران قرض لیکر معیشت کو مزید کمزور کر رہے ہیں، علامہ جواد نقوی