’کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا، سب مذاق تھا‘، وسیم اکرم کی مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو فون کر کے کہہ رہے تھے کہ وہ ان کا کیس فری میں لڑیں گے۔
وسیم اکرم کی وضاحت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی۔ زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ اس عمل کو عوامی زبان میں ’اڑتا تیر لینا‘ کہتے ہیں۔
پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی بس زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے،ایک صارف نے لکھا کہ لوگ تو ہر مذاق کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔
مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم انہیں پریکٹس کرانے کے بہانے لے جاکر باونسر مارتے تھے جس سے انہوں نے اپنا اعتماد کھو دیا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے، لہٰذا اب وہ ان پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اس لیے آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔
مزیدپڑھیں:گولا بجا کر سحری اور افطار کا اعلان، ڈی آئی خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مشتاق احمد وسیم اکرم کہا کہ
پڑھیں:
چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت
چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے جیونیوز پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ نوید قمر کا کہنا تھاکہ میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نشر بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چولستان میں ‘گرین پاکستان’ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔