ثقلین مشتاق کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔
ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہترین تیاری ہو تو پاکستانی ٹیم بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔
ثقلین مشتاق کے اس چیلنج کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کے درمیان نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ جوش و جذبے سے بھرپور رہی ہے، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں ہونے والے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثقلین مشتاق
پڑھیں:
پاکستان ویمنز ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنا بھارت کو مہنگا پڑگیا
پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کی کوالیفکیشن حاصل کرلی۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے تھے۔
جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم محض 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یوں پاکستان نے 67 رنز سے فتح سمیٹی، یہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت تھی۔
https://www.express.pk/story/2757726/pakistan-womens-team-ne-icc-womens-world-cupp-2025-ke-liye-qualify-karliya-2757726اس جیت کیساتھ ہی گرین شرٹس کی ٹیم بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائی کرچکی ہے اور یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس کیلئے ہندوستان لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارت ورلڈکپ 2025 کی میزبانی کرے گا لیکن پاکستان اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، یہ فیصلہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں ہوا تھا کیونکہ بھارت سیکیورٹی کا بہانہ کرکے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور یوں ایونٹ پاکستان نے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چُنا تھا۔
https://www.express.pk/story/2757761/psls-rocket-man-vs-ipls-robotic-dog-who-is-better-2757761اسی دوران آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ 2027 تک کے تمام ایونٹس میں بھارت-پاکستان میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
https://www.express.pk/story/2757808/did-ronaldo-marry-his-girlfriend-georgina-2757808جس میں ورلڈکپ 2025 (بھارت)، ٹی20 ورلڈکپ 2026 (بھارت/سری لنکا) اور ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 (پاکستان) میں شامل ہیں ۔
اسی طرح ویمنز ورلڈکپ 2025 میں اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو وہ میچز بھی بھارت سے باہر ہوں گے، جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔