پیپلز پارٹی    کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت پر تحفظات ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے کہنے پرجو چیزیں کیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں ، ایگری کلچر ٹیکس 45 فیصد نہیں ہونا چاہیے ، باہر سے 9 ہزار میں گندم منگوائی جاتی ہے لیکن اپنے کسان کو 4 ہزار دینے کو تیار نہیں ، وفاقی حکومت کے پاس اب تک باہر سے منگوائی گئی گندم پڑی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کا ستیاناس ہوچکا ہے ، ٹیکس بڑھنے کے بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہ بڑھنے کے باوجود کم ملتی ہے ، ملٹی نیشنل کمپینز یہاں بیسک سیلریز دے رہی ہیں ، ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اچھا اقدام ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت اور فیڈر بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) دونوں کی ذمہ داری ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی متنازع نہریں بننے کیخلاف ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی رٹ نہیں جبکہ صوبائی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے اور وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا 26 ویں ترمیم میں صرف اہم کردار نہیں ہے بلکہ ہم ہی یہ ترمیم لے کر آئے ہیں ، پی ٹی آئی دور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بانی پی ٹی آئی کے اشاروں پر چلتے تھے اور ہم 2018 سے آئینی عدالت بنانے کا کہہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ( ن ) وعدے پورے کرے جبکہ پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھی اس حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے اور پارٹی کو نظرانداز کرنے کا رویہ نہیں چلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں ہیں بس چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی تحفظات ہیں پارٹی کو

پڑھیں:

پارکنگ مسئلہ ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح

سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں
کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے، مرتضیٰ وہاب

کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے ۔کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے ، کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے ۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے ختم کرنے کے قانونی تقاضے ہوتے ہیں، پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے ۔یاد رہے کہ شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کرچکے تھے ، اس پر میئر کراچی نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر نے ڈبل، ٹرپل پارکنگ کیخلاف بات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی سہانے خواب
  • ایک سالہ کارکردگی؛ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا
  • پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار
  • پارکنگ مسئلہ ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح
  • پی پی عہدیدار گھروں میں نہ بیٹھیں‘ جیالوں کے پاس جائیں‘ مسائل حل کرائیں: گورنر
  • ’ہمارے سب ارکان اسمبلی فارم 47 والے ہیں‘، پی پی رہنما ناصر شاہ کی زبان پھسل گئی
  • پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے ڈکٹیٹر نکال سکا اور نہ کوئی برساتی سیاستدان، شرجیل میمن
  • دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے، شرجیل میمن
  • دریائے سندھ پر کینالز نہیں بننےدیں گے: شرجیل انعام میمن