لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، آج تمام اشاریے مثبت ہیں، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے اور ملک کے اندر آنے والوں دنوں میں کس قسم کا نظام رائج ہوگا، بہت سارے لوگ شرطیں لگائے بیٹھے تھے ملک مشکل حالات سے نہیں نکلے گا، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کو باقاعدہ خط لکھ رہی تھیں کہ پاکستان کی امداد نہ کی جائے اور آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو نہ دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں سیاست سے بالا ترہوتی ہیں ، جب ہم کہتے تھے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچانا ہے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ ملکی معیشت، ملکی استحکام، ملکی سلامتی اور ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سیاسی فیصلے نہیں کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیاست عطااللہ تارڑ معاشی اشاریے ملک ڈیفالٹ وفاقی وزیر اطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاست عطااللہ تارڑ معاشی اشاریے ملک ڈیفالٹ وفاقی وزیر اطلاعات ملک ڈیفالٹ کہ ملک نے کہا
پڑھیں:
آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے: سینیٹر فیصل جاوید
—فائل فوٹوسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔