اکوڑہ دھماکہ، جامعہ حقانیہ کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ کا کہنا تھا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں مطمئن کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اکوڑہ خٹک دھماکے پر جامعہ حقانیہ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ مولانا سلمان الحق حقانی نے کہا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں مطمئن کیا جائے، مولانا حامد الحق کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ مولانا سلمان الحق حقانی کا مزید کہنا تھا کہ عظیم سانحہ سمیت دیگر امور پر عنقریب ایک بڑا اجلاس بلایا جائے گا، اجلاس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ حقانیہ الحق حقانی
پڑھیں:
ایرانی سفیر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس
ایرانی سفیر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
نوشہرہ: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، مولانا سمیع الحق شہید کی طرح مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی، اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کی مغفرت کرے اور اعلی درجات سے نوازے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ سانحہ اکوڑہ خٹک پر ایرانی بھائی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔