WE News:
2025-03-03@17:50:50 GMT

باتیں کرتے رنگ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

شاعروں کے شاعر غلام محمد قاصؔر خوشبو گرفتِ عکس میں لایا کرتے تھے اور ممتاز مصور وصی حیدر شاعری گرفتِ عکس میں لا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں آرٹ گیلری کٹاس راج کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات اسلام آباد میں پینٹنگز کی منفرد نمائش منعقد ہوئی۔ وصی حیدر نے مختلف نظم گو شعرا کی منتخب نظموں میں سے چنیدہ مصرعوں کو خوبصورت رنگوں کے ذریعے پینٹنگز کے قالب میں ڈھالا۔ پہلے وہ اشعار کو بھی گرفتِ عکس میں لا چکے ہیں۔

کراچی سے تشریف لائے وصی حیدر کا کہنا تھا کہ ادب اور مصوری کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ پہلے ہم اشعار پر مبنی پینٹنگز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔ اب نظموں پر کام کیا ہے، نظم کی طوالت کی وجہ سے کینوس پر صرف چنیدہ مصرعوں کو شبیہہ دی گئی ہے اور قریباً دو مہینے میں اکیس پینٹنگز تیار کی گئی ہیں۔

صدر نشین اکادمی ادبیات پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وصی حیدر نے بہت خوبصورتی اور مہارت سے شاعری کو مصوری کے ذریعے پیش کیا ہے۔

شرکا نے فن پاروں کے منفرد انداز کو ادب اور آرٹ کی ترویج کا سنگ میل قرار دیا۔ کہا وصی حیدر نے مختلف رنگوں کے خوبصورت امتزاج سے مختلف شاعروں کی تخلیقات کو کینوس پر اتارا ہے، ان کا یہ کام نہ صرف منفرد بلکہ قابلِ تحسین ہے۔ ادب دوستوں کے لیے نمائش کسی حسین یادگار سے کم نہیں۔

معروف ادیب حمید شاہد نے کہا کہ وصی حیدر کی کمال پینٹنگز سے یوں گمان ہوا جیسے ادب اور مصوری کے اس رشتے سے زندگی اور فن کی باریکیوں اور گہرائیوں کو سمجھنے کا ایک اور دریچہ کھل گیا ہے۔

عہدِ موجود کے ممتاز نظم نگار وحید احمد کا کہنا تھا کہ وصی حیدر طبع زاد مصور ہیں۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ ادب پاروں کو شایان شان انداز میں تصویر کرتے ہیں۔ خیال اور رنگ کا حسین امتزاج ان کے کینوس پر دعوت نظارہ دیتا ہے تو دیکھنے والا داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

وحید احمد نے کہا کہ اسلام آباد بلاشبہ شہرِ نظم ہے۔ اگر اس شہر کو دنیائے ادب کا نظمیہ دارالخلافہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔ وصی حیدر اس مناسبت سے معاصر اردو نظم نگاروں کی نظموں کو تصویر کیا۔ کٹاس راج آرٹ گیلری کے تعاون سے یہ یادگار تقریب منعقد ہوئی جس کے روح رواں ممتاز دانشور نعمان فاروق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاعروں اور ادیبوں کی کثیر تعداد نمائش دیکھنے آئی، خوب چہل پہل ہے۔ وصی حیدر کے مؤقلم نے شاعری اور مصوری کے امتزاج سے ثابت کیا کہ تمام فنون لطیفہ ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نہایت دلکش مصوری تھی۔ اپنا شعر یاد آگیا:
سب نے اس شوخ کو مضمون کیا
ہم نے تصویر بنائی صاحب

اردو ادب کے استاد اور معروف شاعر ارشد معراج کا کہنا تھا کہ وصی حیدر نے شہرِ نظم راولپنڈی اسلام آباد کے نظم نگاروں کے چنیدہ مصرع کو نظم کے مجموعی خیال کے ساتھ تصویر کیا جو منفرد اور یادگار ہے۔ نمائش کی خاص بات ہر پینٹنگ میں رنگوں کی یکسانیت اور ابسٹریکٹ کو تفہیم تک لانے کا شاندار عمل ہے۔ گویا مختلف نظم نگاروں کی مختلف سطریں تصاویر کے ذریعے ایک ہی لڑی میں پرو دی گئی ہیں۔

کٹاس راج آرٹ گیلری کے منتظم نعمان فاروق کا کہنا تھا کہ معاصر نظم نگاروں کے کلام پر مبنی تمام پینٹنگز معروف مصور وصی حیدر نے بنائیں یہ ان کا سولو شو ہے۔ فنِ مصوری سے رغبت رکھنے والے وصی حیدر کے نام اور کام سے خوب واقف ہیں اور جو واقفیت نہیں رکھتے ان کے لیے فنکار کا کام ہی اس کی ذات کا بہترین تعارف ہوتا ہے۔ وصی حیدر کے کینوس پر مصوری اور شاعری کی انوکھی دھمال دیکھنے کو ملی۔

جن شعرا کا کلام منتخب کیا گیا ان میں کشور ناہید، نصیر احمد ناصر، وحید احمد، علی محمد فرشی، احسان اکبر، فرخ یار، انوار فطرت، روش ندیم، پروین طاہر، رفیق سندھیلوی، اختر عثمان، سلطان ناصر، نجیبہ عارف، ارشد معراج، حفیظ اللہ بادل، سعید احمد، اختر رضا سلیمی، فاخرہ نورین، ناہید قمر، الیاس بابر اعوان اور سرمد سروش شامل ہیں۔

معروف شاعر الیاس بابر اعوان کی نظم ’خواجہ سرا‘ کو بھی پینٹ کیا گیا تھا۔ آخر میں یہ انتہائی خوبصورت نظم نذرِ قارئین ہے:

ریشہ ریشہ گیت کا گوٹا ہر اک انگ میں رقص
سانس کے بھیتر کوئل بولے پنچھی جیسا شخص

انگلی کے چھلے میں راج کمل کے گورے پنکھ
ہائے رے موری پیت نگوڑی ہائے رے مورے پنکھ

گالوں پر غازے کے پیچھے درد کے سوکھے پھول
لچکیلی بانہوں کی شاخوں پر نفرت کی دھول

ٹھمری کے بولوں میں پنہاں اکلاپے کا بین
دن آنکھوں میں کٹ جاتا ہے کیسے کٹے یہ رین

قوس قزح سے پیراہن میں سندر سندر جسم
ہونٹوں کی پھسلن پر گرتا پڑتا کورا اسم

کالی کالی قسمت ان کی نیلے پیلے خواب
اتنے رنگوں میں اپنی پہچان بھی ایک عذاب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مشکور علی

انوار فطرت فرخ یار کشور ناہید مشکورعلی نصیر احمد نصیر نعمان فاروق وصی حیدر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انوار فطرت فرخ یار کشور ناہید مشکورعلی نعمان فاروق کا کہنا تھا کہ کہ وصی حیدر نظم نگاروں کینوس پر

پڑھیں:

پی پی عہدیدار گھروں میں نہ بیٹھیں‘ جیالوں کے پاس جائیں‘ مسائل حل کرائیں: گورنر

لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتداد میں آئی تو تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زردای کے دورہ لاہور کے بعد پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ پارٹی صدور اور سینئر رہنما گھر میں نہ بیٹھیں بلکہ پارٹی ورکروں کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سردار تنویر الیاس خان کی  گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 
  • پاک کوریا عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے ضرورت ہے: گورنر پنجاب
  • خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں: بیرسٹرسیف
  • محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی پی عہدیدار گھروں میں نہ بیٹھیں‘ جیالوں کے پاس جائیں‘ مسائل حل کرائیں: گورنر
  • مصطفیٰ قتل کیس میں ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ڈی آئی جی مقدس حیدر
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی یو اے ای میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت  کیلیے متحدہ عرب امارات کا دورہ 
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی IDEX اور NAVDEX 25 میں شرکت، عالمی دفاعی تعاون کا مظاہرہ