پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں تجارت کیلئے پاکستان میں وسیع امکانات موجود ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات دی جائیں گی۔
پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ساز گار ماحول ہے ۔یاد رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی۔ سمندر پار پاکستانی ترسیلات کے ذریعے ملک کی خدمت کر رہے تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب چیمبرسے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کی سید علمدار حسین شاہ ، نیو یارک سمال چیمبر کی قیادت میں ملاقات کی تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ تھے۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تھا تواوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی بزنس مین نے آگے بڑھ کر مدد کی تھی۔گورنر پنجاب نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میں سرمایہ کاری پاکستان میں موجود ہیں تھا کہ
پڑھیں:
چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے
چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیےشان دار مواقع موجود ہیں، اس حوالے سے پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنی رائے میں پاک چین تجارت کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔
5 ویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے گرم مرطوب جزیرے صوبہ ہینان میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ چین عالمی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔
اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈزنے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔
حبیب الرحمٰن کو دوسری بار اس نمائش میں شرکت کا موقع ملا۔ وہ شنگھائی میں قائم ایرانی قالینوں کی تجارت کرنے والے ادارےکے وائس جنرل منیجر ہیں۔ اس بار وہ جیڈ (قیمتی پتھر) سے بنی مصنوعات لے کر آئے ہیں۔
حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں اس نمائش میں دوسری بار آیا ہوں۔ گزشتہ سال بھی میں پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس (قیمتی پتھر سے بنی مصنوعات) لے کر آیا تھا۔اس سال بھی پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس یہاں چین کی مارکیٹ میں متعارف کرا رہا ہوں۔ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔