2025-02-27@12:14:19 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر»:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی، جس میں جامعات کے امور میں بہتری سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سفارشات چانسلر آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجی جائیں گی جبکہ ہر 3 ماہ بعد ایسی کانفرنس بلا کر فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا...
سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔ مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا، کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا، عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر گورنر ہاؤس پہنچے۔ صدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی نے پارلیمانی وفد کی قیادت کی۔ وفد نے صدر کو پنجاب میں درپیش سیاسی مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملے۔ صدر زرداری سے مخدوم احمد محمود نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے، پارلیمانی وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی ارکان کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی ترجیح...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی افسردہ ہوگئے۔ دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے ردعمل میں گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرضے کی قسط لینا آسان ہے لیکن ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگر جیت جاتی تو بہت خوشی ہوتی، شائقین کے ساتھ میرا دل بھی ٹوٹا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے کے ساتھ اس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیتا۔ پاکستان...
کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی فرحان رضی کو بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر علی فرحان رضی کو یہ عہدہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر علی فرحان رضی آئندہ تین سال تک بقائی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ڈاکٹر علی فرحان — فائل فوٹو لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹرسری کراچی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر ہوگئے۔ڈاکٹر علی فرحان کو 3 برس کے لیے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن نے انہیں بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بطور رکن بورڈ آف گورنرز مقرر کیا ہے۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کا بھی دل ٹوٹ گیا، انہوں نے قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں رسائی کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط لینے سے بھی مشکل قرار دے دیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر دل گرفتہ ہوکرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلہ میں جانا مشکل ہوگیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن لڑ کھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارہ مزہ کر کرا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اُن کا استقبال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور پہنچ گے جہاں اُن کا استقبال گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کیا۔ صدر مملکت گورنر پنجاب کے ہمراہ پی پی کے رہنا اور سابق گورنر مخدوم محمود کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی پہنچے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے سمیت آور ُپنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ صوبے میں پارٹی کو مضبوط کرنے سمیت دلچسپی اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی...
لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تین دن لاہورمیں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مختلف معاشی امور زیرغور آئیں گے۔ صدر زرداری آج شب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کےعشائیہ میں شرکت کرینگے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی عشائیہ میں شرکت کریںگے۔ آصف علی زرداری کل اتوار کو لاہور ریس کلب میں ڈربی ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔(جاری ہے) گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے بہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت لازوال مثال ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا...
صوبائی حکومت نے سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء جو وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے پیش کیا، اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود پاس کر ڈالا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ جن لوگوں نے احتجاج کیا اُن میں سے کسی نے بل کو پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی۔ آئندہ ہر قابل و اہل شخص یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگ سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں چانسلر جو گورنر ہوا کرتا تھا یہ گراں قدر عہدہ وزیراعلیٰ کو دیا اور اب رہی سہی کسر سب سے اعلیٰ...

چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس
چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا سترھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ، کمشنر سوشل سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ . ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کے سترھویں اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آیٹمز زیر غور لایے گیے اور کمشنر سوشل سیکورٹی...
اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) عدالت عظمی کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سات رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز اپیلوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجہ میرے بھی وکیل ہیں، انہوں نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا حالانکہ میں نے انہیں ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ انہوںنے واضح کیا کہ...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...

کھوسہ صاحب آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ،آپ نے ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا؟جسٹس جمال کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کھوسہ صاحب تاریخ میں جائیں تو آپ کی بڑی لمبی پروفائل ہے،آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں،آپ نے ان عہدوں پر رہتے ہوئے ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا،ہماری طرف سے بے شک آج پارلیمنٹ اس سیکشن کو ختم کر دے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا...
وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں...

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،ح
کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آئوٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
سرگودھا تھانہ صدر کی حدود میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے تین خواتین قتل اور تین زخمی ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا...
لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم
نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پیرمیں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں شدید درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے، لوکی فرگوسن بالنگ...
نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا...

سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
شرجیل میمن نے کہا کہ ہر قابل و اہل شخص وائس چانسلر لگ سکتا ہے، اس پر ہنگامہ کرنا بچکانہ حرکت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شدید شور شرابہ کیا اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم ایوان نے سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے اسپیکر...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز کے ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ ان ڈرائیوروں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کی قیمتی...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا۔گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کمیٹی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہےکہ اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں، حکومت...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر شہر میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے خط میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گورنر سندھ نے تجویز دی کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ٹریفک حادثات کی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
کراچی: سندھ کابینہ نے گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائعکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) منظور کرلیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بل ابتدائی طور پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سرچ کمیٹی کے ذریعے پیش کیا تھا اور 4 دسمبر 2024 کو صوبائی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل...
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ...
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے، اس دوران ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور شرحِ سود میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ موجودہ مشکلات سے باہر نکل کر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز اور ایک پر مقدمہ درج کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈپرائسز عثمان غنی ہنگورو نے کراچی کی کچھی گلی مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ معاون خصوصی نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو...
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آج قائم مقام چیف جسٹس کے حلف کا دن ہے، اس لیے صوبے کے ایشوز پر بعد میں بات کی جائے گی، جس کے لیے دیگر مواقع آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبے کے مختلف نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان معاملات پر اظہار خیال کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف مسکراہٹوں ہی پر اکتفا کیا۔ ذرائع کے مطابق...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر وضاحت دی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مسیحا اس وقت فضل الرحمان ہیں، گورنر خیبر پختونخواگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے عوام نے 3 مرتبہ منتخب کیا، علی امین گنڈاپور عوامی ووٹ اور اسمبلی سے منتخب ہوکر وزیر اعلی بنے ہیں۔فراز مغل...
گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان خوش گوارملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات پر وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور مسکراتے رہے۔گورنر اور وزیرِ اعلی کے پی کے مابین ملاقات پشاور کے گورنر ہاوس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا...
—فائل فوٹو گورنر اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے درمیان مختصر خوش گوار ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات پشاور کے گورنر ہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، اس دوران دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلیٰ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، مجھے ان سے ہمدردی ہے۔...
گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سےپہلے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا جگت بازی کرتے رہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔ پشاور: پھر وہ کہنے لگے کہ وزیراعلیٰ صاحب! آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیراعلیٰ غیرمعمولی طور پر مسکراتے رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
جاپان کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی، قونصل جنرل تاشیکازو اسومورا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے گورنر سندھ کی جانب سے نصب امید کی گھنٹی بجائی جبکہ شکایتی سیل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کامران ٹیسوری کے اقدامات پر حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
سنہ 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے سلسلے میں 8 سے زائد مقدمات میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر مہر بین الاقوامی اسمگلر گینگ کا رکن ہے اور مذکورہ کشتی حادثے و ریڈ بک کے ضمن میں انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کی اور ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف سال 2023 میں کمپوزٹ سرکل گجرات میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ...
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد...
پشاور(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں 65 مسافروں کی شہادت کی اطلاعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ گورنر کے پی نے لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے پر گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے گورنر ہاؤس کے عملے کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی وصولی میں کردار اور لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی حادثے کے شہداء کے لواحقین کے غم...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 ء منظور کیے جانے کا امکان ہے۔آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔آج کے اجلاس میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے1 ارب روپے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کیلئے 1 ارب کی گرانٹ، سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والوں کو ایسا سخت جواب دیں کہ آئندہ حملے کی جراّت نہ کریں، پولیس...
پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری مراسلہ میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو گئی، جس کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لیے ایک مراسلہ بھی گورنر سیکریٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جامعات کا تمام ریکارڈ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کی جائیں، مراسلے کے مطابق وی سیز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے...
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
سٹی 42 : آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاؤنسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے کل (10 فروری) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائر گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا، ملک بھر سے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ملازمین دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سرکاری ملازمین ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے...
علی رضا سید نے بھارتی جیل میں نظربند سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو ان کے اہلخانہ کی مرضی کے برخلاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا اور وہ ابھی تک اجساد ورثاء کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ پروفیسر انیس زیدیکراچی(سماجی رپورٹر)مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی جہادی تنظیم حماس نے ثابت کر دیا کہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنی کمزوریوں سے قطع نظر استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے ہی سے حق حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وادی کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے۔ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے ۔جذبہ جہاد اور شوق شہادت مومن کی میراث ہے ۔جب تک ہمارے نوجوان میں یہ جذبہ موجزن ہے دشمن کی بڑی سے بڑی عددی قوت ،جدید ترین آلات حرب اور اعلی ترین ٹیکنالوجی ربانی مدد سے بے اثر رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز...
نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستیرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔امیر اکبر سیال کی...
---فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صومالیہ سےتعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقاتگورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے کہا کہ صومالیہ پاکستان کے...
پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔ انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔ فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم...
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہوسکے۔ ملزمان کے وکلا نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے...
مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک صوبے میں انتخابات درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پارٹی نے کہیں بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں بلکہ عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ فیصل...
اسلام ٹائمز: افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی کا ادارہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اور اس کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، اور فری لیب جیسے خدمات شامل ہیں، اب تک جے ڈی سی کے فری لیب سے 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام ایک نیا منصوبہ "اپنی لیب" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد غریب افراد کو سستی طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس نئی لیب میں انتہائی کم قیمت پر ٹیسٹ کیے جائیں گے...
پشاور: زمینداروں و کسانوں نے متفقہ طور گورنر خیبر پختونخوا سے صوبائی حکومت کا زراعت دشمن ٹیکس بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بل کو تحفظات و خدشات کے ساتھ اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بجھواؤں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے ایک بڑے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ (پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن بھر سے چھوٹے بڑے زمیندار و کاشت کار شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر اپنے شدید تحفظات...

سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
فرحت شاہ: نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا، تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال لیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور...
لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاو¿س لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے، یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر اور سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر وزارت توانائی کی جانب سے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی ڈی ایس یو یونٹ کی ٹیموں نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے میرواہ گورچانی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ رینجرز اور پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کنکشن منقطع کر دیے اور لاکھوں روپے کی ریکوری کی۔ایس ڈی او نعیم الدین کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن صارفین کے بلوں میں ناجائز ڈیڈکشن لگے...
پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آنے پہلے امن و امان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا۔ بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریونیو میں49 فیصد اضافہ کیا، اس اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارے آنے...
گجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔ عامر علی نے بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل گھر سے اسپین جانے کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اس کا سفر انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ثابت ہوا، انہیں لیبیا تک جہاز پر اور پھر آگے ٹیکسیوں کے ذریعے ماریطانیہ اور سینیگال لے جایا گیا وہاں سے انہیں ایک کشتی میں سوار کیا گیا، جس میں 40 افراد کی گنجائش کے باوجود 86 افراد کو بٹھایا گیا تھا۔ عامر علی نے بتایا کہ کشتی 13 دن تک سمندر میں رہی اور اس دوران اسمگلرز نے مزید پیسے مانگے۔ عامر کے مطابق ان کے ایجنٹوں نے پیسے ادا نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے...
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی حکام کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی، جام کمال خان اور دیگر وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں دہشت...
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔ گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،...