گورنر خیبر پختونخواہ کا وزیر اعظم کو خط ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا،گورنر نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
گورنر نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے،ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ،
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعظم نے اسکیم میں ترامیم و اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، تجارت، چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز اور ممبر آئی آر پالیسی شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں چیئرمین اپٹما، چیئرمین پی ٹی ای اے، چیئرمین پی سی جی اے اور سیکریٹری تجارت شامل ہوں گے۔