گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بطور وزیراعظم آپ کے بجلی، گیس کی عدم لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا۔

خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ،فوری طور پرخیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا گیس کی لوڈشیڈنگ میں بجلی اور بجلی اور گیس

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی تنظیمیں ختم کر دی گئیں

سٹی42:  خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

  عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ماہ مقدس میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ،گورنرخیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
  • رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
  • گورنر خیبر پختونخواہ کا وزیر اعظم کو خط ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کی استدعا
  • پی ٹی آئی کی تنظیمیں ختم کر دی گئیں
  • ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟ شیڈول جاری
  • خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی کو ایک سال بعد سوال کا جواب مل گیا
  • رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے، ناصر حسین شاہ
  • خیبر پختونخوا میں وارداتوں کا خوف، والدین کا اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیطرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج