سابق گورنر پنجاب کے گھر سوگ کا سماں،دو قریبی شخصیات انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سابق گورنر پنجاب انجنئیر محمد بلیغ الرحمن کے چچا اور ممانی انتقال کرگئیں۔
محمد بلیغ الرحمن کے چچا سیٹھ عتیق الرحمن بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔
سابق گورنر پنجاب انجنئیر محمد بلیغ الرحمن صاحب کی ممانی اور شیخ خرم اظہار کی والدہ انتقال کرگئیں ۔
مرحومین کی نماز جنازہ 10:30 بجے رات مرکزی عید گاہ بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی پی عہدیدار گھروں میں نہ بیٹھیں‘ جیالوں کے پاس جائیں‘ مسائل حل کرائیں: گورنر
لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتداد میں آئی تو تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زردای کے دورہ لاہور کے بعد پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ پارٹی صدور اور سینئر رہنما گھر میں نہ بیٹھیں بلکہ پارٹی ورکروں کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کریں۔