مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تلاوت قرآن مجید کے دوران بلی قاری کی گود میں آکر بیٹھ گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف تھے تو اسی دوران ایک بلی اُن کے پاس آگئی۔

بلی کو دیکھ کر قاری نے اُسے بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران بلی بھی پُرسکون رہی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی۔

ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے قاری کے رویے اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم دل قرار دیا اور جانوروں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Yeni Şafak English (@yenisafakenglish)

صارفین نے قاری کے جذبات اور جانوروں سے محبت کو مثالی بھی قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر متنازع ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر چکی ہیں۔ عمرہ ادا کرکے واپس آنے کے بعد ٹک ٹاکر کی ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ نجی ویڈیوز کے بعد مناہل نے اپنے دفاع میں کہا کہ یہ تمام ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے FIA میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔‘‘

یہ خبر بھی پڑھیے: ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک

اپنے جذباتی پیغام میں مناہل نے کہا ’’جو لوگ میری برائی کر رہے ہیں، وہ شوق سے کرتے رہیں۔ میں اب جو مناہل بن چکی ہوں، اس پر کسی کے بولنے یا نفرت کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عمرے سے واپسی کے بعد وہ بہت پرسکون ہیں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کرچکی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے طنزیہ انداز میں کہا ’’اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک ایسی ویڈیو اسکینڈل کا شکار ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال بھی ان کی مبینہ نجی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ تاہم اس بار ان کا رویہ پہلے سے کہیں زیادہ بے پروا اور خود اعتماد نظر آیا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے تحفظ اور آن لائن ہراسانی جیسے اہم مسائل پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات نوجوان نسل کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

مناہل کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، وہیں دوسرے اسے شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی محبوب کی تلاش میں اونیجا واپس آنے والی ہے؟ انٹرویو دیکھیں
  • کراچی: پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا
  • عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں
  • سری لنکا میں بھارتی وزیر اعظم کا دورہ، کتوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • نئی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
  • عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں
  • وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت ہے، مولانا طارق قاری
  • ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک
  • کارتک آریان نے گٹار سے ایک شخص پر حملہ کردیا