سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں، جلد طلاق کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں حال ہی میں ایک نجومی کی پیش گوئی سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں ہے اور یہ جوڑا جلد طلاق لے سکتا ہے۔
یہ پیش گوئی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سیف علی خان پر حال ہی میں چاقو سے حملہ ہوا تھا اور اس واقعے کے دوران کرینہ کپور کی عوامی سطح پر غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 2010 میں ہی سیف اور کرینہ کی کنڈلی دیکھ کر پیش گوئی کی تھی کہ ان کی شادی قائم نہیں رہے گی۔ انہوں نے حالیہ حملے کو اندرونی خاندانی مسائل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جوڑا ڈیڑھ سال کے اندر طلاق لے سکتا ہے۔ نجومی نے اپنی پیش گوئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر قائم ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں۔ حالیہ واقعات اور نجومی کی پیش گوئی کے بعد، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان اور کرینہ کپور پیش گوئی
پڑھیں:
شادی کے 2 دن بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دے دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دو دن بعد ہی دلہن کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے جان بوجھ کر اپنا بیبی بَمپ ایسے لہنگے میں چھپایا کہ اسے پہچاننا ممکن نہ ہو۔ دولہے کی بہن کے مطابق دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر اس طریقے سے پہنا ہوا تھا کہ جس سے کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ حاملہ ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شادی کے بعد صرف دو دن کے اندر ہی دلہن کو شدید تکلیف ہونے لگی اور جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ زچگی کے مراحل میں ہے۔ اس خبر نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کو صدمے میں مبتلا کر دیا، جن کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ دلہن پہلے سے حاملہ تھی۔
دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے شادی کے دوران اپنا بیبی بمپ چالاکی سے لہنگے کے ذریعے چھپایا تھا، جس کی وجہ سے کسی کو بھی شک نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر تک پہن رکھا تھا اور انہیں لگا کہ شاید وہ سردی کی وجہ سے ایسا کر رہی ہے، اس لیے کسی نے اس معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی۔
یہ شادی 24 فروری کو ہوئی تھی اور اگلے دن دلہن کو سسرال لے جایا گیا جہاں روایتی “مُنہ دکھائی” کی رسم ادا کی گئی۔ 26 فروری کی صبح دلہن نے گھر کے افراد کو چائے پیش کی لیکن شام ہوتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہے اور زچگی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ صرف دو گھنٹے کے اندر ہی دلہن نے ایک بچے کو جنم دیا۔
دولہا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے پہلے دلہن کے ماضی کے بارے میں کوئی شک نہیں کیا تھا، جبکہ دلہن کے والدین کا دعویٰ ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان پہلے سے رابطہ تھا اور ان کی شادی مئی 2023 میں طے ہو چکی تھی۔ تاہم دولہا نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شادی اکتوبر میں طے پائی تھی اور اس نے دلہن کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی۔
اب دولہا کے خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ دلہن بچے کے والد کے بارے میں سچ بتائے، جبکہ دولہا نے اس شادی کو مسترد کرتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا