چین میں تیار پاکستان کی دوسری ہنگور آبدوز کی لانچنگ، وائس نیول چیف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چین میں تیار کردہ پاکستان کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ 4 آبدوزیں چین ، دیگر 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔ ان آبدوزوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا تاکہ دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر میں دہشت گردوں کابھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ
جہانزیب آفریدی:خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کر دیا۔
ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
Waseem Azmet