گورنر سندھ کی ملیر میں ٹینکر ٹکر سے جاں بحق جوڑے کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈرز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی اور نوٹس لے نہ لے میں نے تو واقعے کا نوٹس لے لیا، یہ کراچی کا معاملہ ہے اس پر سب کو ساتھ دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا آج ایک مرتبہ پھر دکھی دل کے ساتھ بیٹی زینب کے گھر موجود ہوں، پارٹی کے عہدیداران، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عید سے پہلے بھی پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ یہاں آیا تھا، ہم نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا اور زینب کے واقعے کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا زینب کا واقعہ شہر کی تمام اکائیوں کو ہلا دینے کے لیے کافی ہے، ہمارے پاس کوئی جواب نہیں کہ آئندہ زینب جیسا کوئی واقعہ نہ ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں گورنر سندھ نے انہوں نے کہا نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی جانب سے صوبے کے عوام کو بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے عیدالفطر کے پر مسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے انہیں بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
Post Views: 1