City 42:
2025-03-13@17:19:00 GMT

حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ملاقات ہوئی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری  کے لیے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں، مگر ملک اور عوام کی فلاح و بہبود  کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

گورنر سردار سلیم حیدر نے کہاکہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے لوگ آرام دہ اور جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر

پڑھیں:

فروغ معیشت کی مبضوط بیناد رکھ دی ‘ وزیرخزانہ ،ملکی کیلئے ایک پیج پر ہیں : گورنر پنجاب 

لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی‘ ملاقات میں اقتصادی ترقی‘ چیلنجز ‘ زراعت کے شعبے کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا فروغ معیشت کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
  • گورنر پنجاب سحری میں لسی پینے اندرون لاہور پہنچ گئے، لوگوں کی سیلفیاں
  • پاور شیئرنگ فارمولے پر بلاول بھٹو کا شہبازشریف سے شکوہ
  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
  • عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
  • استحکام پاکستان پارٹی کے اہم رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
  • فروغ معیشت کی مبضوط بیناد رکھ دی ‘ وزیرخزانہ ،ملکی کیلئے ایک پیج پر ہیں : گورنر پنجاب