وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی ڈیولپمنٹ پیکیج کے لیے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ آپ کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ ہمارا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی میں کم دلچسپی لیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف
انہوں نے کہاکہ کراچی ترقیاتی منصوبوں میں اپنے جائز حصے سے محروم رہتا ہے، میں گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول کی پیشکش کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ شہری بحالی کے منصوبے کراچی کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہیں، پاکستان کوارٹرز، جمشید کوارٹرز اور مارٹن کوارٹرز میں کے ایم سی شہری بحالی کے منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے، گورنر سندھ اس سلسلے میں کے ایم سی کی مدد کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا اور کاروباری علاقوں میں وفاقی حکومت کی ملکیت میں قیمتی جائیدادیں ہیں، ان مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کیے جائیں۔
میئر کراچی نے کہاکہ ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر وہ زمینیں جو سندھ حکومت نے پاکستان ریلوے کو فراہم کی تھیں، درخواست کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں گورنر سندھ ہماری مدد کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جاسکے۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ کے ایم سی پہلے ہی اپنے وسائل اور سندھ حکومت کی مدد سے وسیع تر ترقیاتی کام کروا رہی ہے، قابل ستائش ہوگا کہ وفاقی حکومت بھی کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گورنر سندھ کا تعاون اور حمایت درکار ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خط میں مختلف منصوبوں کے لیے علیحدہ علیحدہ فنڈز کی تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے شاہراہ بھٹو سے نیشنل ہائی وے کے ذریعے پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 14 بلین روپے کی درخواست کی ہے۔
اس کے علاوہ نادرن بائی پاس سے کراچی پورٹ ٹرسٹ تک سڑک کی تعمیر اور توسیع کے لیے 33 بلین روپے، گٹر باغیچہ میں ڈرگز ری ہیبلی ٹیشن کے لیے 2 بلین روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لیے 3 بلین روپے، سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 بلین روپے مانگے گئے ہیں۔
اسی طرح گٹر باغیچہ میں 200 ایکڑ رقبے پر گرین زون کی ترقی کے لیے 2 بلین روپے، کوسٹل لائن کے پراجیکٹ کے لیے 5 بلین روپے، کراچی ہاربر کی بحالی اور صفائی کے لیے 5 بلین روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ نادرن بائی پاس پر مذبح خانے کی تعمیر کے لیے 3 بیلن اور کورنگی کریک میں پانی کی رہ سائیکلنگ کے منصوبے کے لیے 5 بیلن روپے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے خوشخبری، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے بہتر اقدامات کرسکیں گے، امید ہے کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فوری مطلوبہ فنڈز فراہم کرائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 ارب روپے wenews خط کراچی ڈیولپمنٹ پیکج گورنر سندھ مرتضیٰ وہاب میئر کراچی وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 ارب روپے گورنر سندھ مرتضی وہاب میئر کراچی وفاقی حکومت وی نیوز کراچی کی ترقی وفاقی حکومت گورنر سندھ میئر کراچی بلین روپے کے ایم سی انہوں نے نے کہاکہ کی تعمیر روپے کی کے لیے 5
پڑھیں:
نوکری کی تلاش ہے ؟پورٹل سے نوکری کیسے حاصل کریں؟ اہم تفصیلات جانیے
سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔
’ڈاکٹر اور انجینئر سمیت کسی بھی محکمے سے تعلق ہو نوکری ملے گی‘
ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف سندھ میں پورٹل لانچ کیا گیا سندھ کے تمام شہروں میں نوجوان پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں گورنمنٹ اور پرائیوٹ نوکری کیلئےعلیحدہ علیحدہ آپشنز ہیں جو معیار پر پورا اترے گا اسے نوکری ملے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ کچھ نوکریاں کنٹریکٹ بیسڈ ہوتی ہیں کچھ نوکریاں ڈیلی ویجز بھی ہوتی ہیں وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں نوجوان زیادہ سے زیادہ رجسٹرڈ ہوں تاکہ مستفید ہوسکیں۔