لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران شواہد سامنے آئے کہ خودکشی کا دعویٰ حقیقت کے برعکس تھا۔ کرائم سین کی جانچ، لاش پر موجود نشانات اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی کہ یہ قتل کا واقعہ تھا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران شوہر شاہد کو گرفتار کر کے جب تحقیقات کیں تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو بانجھ پن کی بنا پر قتل کیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی

کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا اعزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان ، 80 فیصد سے زائد نمبرپرایمی ننس،سٹار کارڈ ملے گا
  • مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ جو خود ہسپتالوں میں مسائل کا جائزہ لیتی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • 60فیصد سندڈ ی پر سپرسیڈ ر فراہمی کا تیسرامراحلہ شروع ‘ لوگوں کو شعورآگیا ‘ مسائل کا حل چاہتے ہیں مریم نواز 
  • وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس
  • کم از کم اجرت 37 ہزار کا نفاذ یقینی بنایا جائے، مریم نواز: لیبر کالونیاں بنانے کا پلان طلب
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
  • کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم