ماہ مقدس میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ،گورنرخیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں، ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے خط میں وزیراعظم سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ، گیس اور بجلی کے مسئلہ کے حل سے کے پی کے باسی بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح رمضان میں عبادات پر توجہ مبذول کرسکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیس کی لوڈ شیڈنگ بجلی اور گیس میں بجلی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے، علی امین گنڈا پور
خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعوی کیا ہے وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ان کے حکومت کی معاشی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلی پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا، خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، ہم چار ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو دو لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔