گوشوارےجمع نہ کرانے پر 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق اور سندھ وبلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کونااہل قراردے دیا ۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
سابق ارکان قومی اسمبلی میں خرم دستگیر ، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین ، عصمت اللہ ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہور اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے سابق ارکان میں عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام ، طاہرہ جبکہ بلوچستان اسمبلی کے سابق ارکان میں میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید اور عبدالواحد صدیقی ، میر حمال اور بی بی شاہینہ شامل ہیں۔
لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سابق ارکان اسمبلی کے
پڑھیں:
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے تازہ ترین اعدادو شمار جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہے۔ ای سی پی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہے۔ اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661، بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553، پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔