گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پی پی اور گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا جس میں گورنر پنجاب کا خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر پنجاب بنا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی ہماری ہے، شہیدوں کے وارث کی ہے اور ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی، عید کے بعد بلاول بھٹو دوبارہ گورنر ہاؤس آئیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنا دیا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تاریخی افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کروائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی گورنر پنجاب بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کا ہے اور

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو، میاں خرم وٹو، میاں معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور روبینہ وٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی ساول، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔دریں اثناں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کو سال 2024 میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔سال 2023 کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتفاق
  • بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
  • بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان سے پکڑکرلاسکتے ہیں تو لے آئیں، عظمی بخاری
  • دہشت گردی عروج پر سیاست تقیسم اکٹھا ہونا بڑے گا : وزیرعظم پھرقومی سلامتی پرااجلاس بلائیں : بلاول 
  • وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
  • بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کی مصرفیات کا شیڈول
  • پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
  • ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو