2025-01-22@00:55:33 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«گورنر ہاؤس میں»:

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلیخاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کےلیے گورنر ہاؤس میں سردیوں میں ہیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظات کا جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو سرد موسم میں باہر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بچوں کے والدین کے لیے خصوصی انتظار گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بنائی گئی انتظار گاہ میں ہیٹر کی...
    گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، فارمز نے کئی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی سپلائی روک دی۔مرغی گوشت کی کئی روز سے رسد میں کمی کی وجہ سے طلب پوری نہیں ہوسکی ،فارمرز کے سپلائی روکنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ مرغی کا گوشت آج بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں ، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 595 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے سو روپے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔برائلر فارمرز نے فیڈ کی قیمت میں کمی کا بھی مطالبہ کردیا ،...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرم کی بات بھی ہے کہ دنیا میں جہاں کشتی ڈوبتی ہے اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صرف 4 ضلعوں کے لوگ ہی ڈنکی لگانے کیوں جاتے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے ہیں۔ ڈنکی لگانے پر 50، 60 لاکھ  روپے لگانے والے اگر ان پیسوں سے ملک میں کاروبار کریں تو عزت کی روٹی کما سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی انہوں نے مزید...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو
    کراچی میں گورنر سندھ کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس شخص نے غلطی کی ہے اس کو معافی بھی مانگنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے غلطی کی ہے اس کو معافی بھی مانگنی ہوگی۔ آپ نے پاکستان کو کافی پیچھے کردیا ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی بات کرنی ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاست تو زندگی بھر چلتی رہے گی، ایسا کام نہ ہی کریں جس پر معافی مانگنی پڑے۔
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا:ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی صورت میں فیصلہ کیا جائے گا؟فیصلہ وائوڈا کی پیش گوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ میں یہ منحوس آرڈر آیا تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ اس کا انجام جیل ہے، یہ ایک اسٹیٹ فارورڈ اوپن اینڈ شٹ...
    کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں  سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔  ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا...
    ویب ڈیسک: پارا چنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیاء خورو نوش کی قلت ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر ، پیاز اور دیگر سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔  عوام کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر میں 16 کلو گھی 11 ہزار، چینی بوری 10 ہزار، چائے 2100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔  ٹماٹر 750 روپے، پیاز 600 روپے، ہری مرچ 1000 روپے، ٹینڈا،گوبھی، اور کچالو بھی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ پارا چنار میں بڑا گوشت 1500 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 3 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  عوام کے...
    سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔(جاری ہے) اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کونبریفنگنبھیندی۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان کیا ہے، میراتھن کا آغاز 26 جنوری کی صبح06:30بجے گورنر ہائوس سے ہوگا، میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص کراچی کے مکین اس میراتھن میں شرکت کر سکتے ہیں، میراتھن میں شرکت کے لئے امید کی گھنٹی پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ میراتھن کے اختتام پر گورنر ہائوس میں مزین کھانوں سے شرکاء کی تواضع بھی کی جائے گی۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
    حیدرآباد: ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دورے کے موقع اساتذہ کے ہمراہ
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد پرنسپل وفا لغاری کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خصوصی شرکت کی، بچوں میں کھیل کے مقابلے ہوئے، محمد تسلیم راجپوت نے کامیاب طلبہ میں ٹرافی، میڈل اور شیلڈ تقسیم کی۔ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے...
    اٹک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز نے خطاب کیا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لئے جائیں گے، گورنر ہاوس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا...
    کراچی: گورنر ہاﺅس کراچی میں تاریخ ساز پہلی گورنرز سمٹ شروع ہوگئی جس میں  چاروں صوبوں کے گورنرز شریک ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ بھی شریک ہیں۔ تقریب میں ملکی معاملات پر مختلف امور پر بات کی جائے گی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ شہید ملت روڈ پر ٹینکرز سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقع میں دو شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔
    اسلام آباد:گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
۱