کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کی لاپروائی اور لاقانونیت کی وجہ سے ہونے والی الم ناک اموات پر نوٹس لے کر فوری کارروائی کی استدعا کردی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم اور اس کی حاملہ بیوی زینب کا نومولود بچہ اس کا شکار ہوئے۔

گورنر سندھ نے خط میں استدعا کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خطوط لکھے اور مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ چیف جسٹس

پڑھیں:

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے دہلی کالونی میں تیز رفتار کار نےراہ چلتی تین  راہگیر خواتین کو ٹکر ماردی  جس کے نتیجے میں60 سالہ ثمینہ زوجہ جوہر لال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو  دیگر خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں زخمی خواتین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

جیکسن کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب  تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار20 سالہ بلال ولد کامران  جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد متوفی کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے  جناح ہسپتال منتقل کیا ،جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،حادثہ کے بعد کار ڈرائیور گاڑی لیکر موقع سے فرار ہوگیا ۔

لیاقت آباد پل پر تیز رفتار کار کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثہ میں جاں بحق کا ر ڈرئیور کی شناخت شریف ولد بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کار سوار شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ ٹکر خراب ہونے کے بعد پل پر کھڑا تھا،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹکر سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی: سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
  • گورنر سندھ کا کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر اظہارِ تشویش
  • کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو اس کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے. لاہورہائی کورٹ
  • لاپتہ نرس کا فون نمبر نہ لینے پر تفتیشی افسر کی سرزنش
  • لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن کا مطالبہ
  • ’کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں‘، گورنر سندھ کا بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس کو خط
  • ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی کورٹ کا ماتحت نہیں: جسٹس اعجاز اسحاق