ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا کیسے کوئی دھتکارتا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 12 اپریل کو ڈمپر اور ٹینکر تلے کچلے گئے افراد کے لواحقین گورنر ہاؤس آئیں، ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ لوگ بجلی، گیس اور نکاسی آب کے نظام سے محروم ہیں، گورنر ہاؤس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صرف نعرے لگا کر ان لوگوں کو اپنے پیچھے نہیں لگائیں گے۔ بہت ہوگئی، عوام کے جذبات سے سیاست۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 77 سال بعد میں نے گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا۔ مہاجروں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے تو ان کو صرف نعرے نہیں نوکریاں چاہئیں۔
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نعرے لگا کر لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگائیں گے، میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ بھی بتائیں معافی مانگیں گے۔ شہر کی سیاست ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں دیں گے جنہوں نے بھائی کو بھائی سے لڑایا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر بننے کے بعد سب سے پہلے شہدا قبرستان گیا، اسی جماعت میں 14 سال گورنر رہے کبھی انہوں نے شہدا کی قبر نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن نہیں لڑنا، حق پرست گورنر ہوں، اس لیے دل میں اپنے اس بھائی کا خیال آیا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہونا گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں ، آئی ٹی کورس میں داخلہ دوں گا۔ جس کی موٹرسائیکل چوری ہوگی گورنر ہاؤس آئیں یوسف گوٹھ والوں کو ترجیحی بنیاد پر موٹر سائیکل ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افراد کے لواحقین ٹینکر کی ٹکر سے ڈمپر اور ٹینکر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس نے کہا کہ انہوں نے دیں گے
پڑھیں:
لاہور پولیس میں کڑا محکمانہ احتساب، 19 اہلکاروں کو سزائیں
سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا ہے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کے خلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں پولیس سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر تشریف لائیں۔