2025-04-06@14:37:01 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«افراد کے لواحقین»:

    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا...
    فوٹو: فائل محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا، زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنےکے لیے مہم جاری رہے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
    سٹی42:  وفاقی حکومت نے جعفر ایکسپریس  ٹرین کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو قتل یرغمال بنانے اور قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کے ظلم کی کسی حد تک تلافی کرنے کے لئے تمام شہیدوں کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے فی کس کمپنسیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے  کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔  بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں  کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں آئے روز کے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ خاندان کو زمین کا ایک پلاٹ دیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر لاٹری کے ذریعے پلاٹوں کی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر کامران ٹیسوری کا بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلڈرز اسی دن پلاٹ کی فائل متاثرہ خاندان کو پیش کریں گے۔ گورنر سندھ نے سماج میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
    شام میں 1970 کی دہائی سے اسد خاندان کی حکومت کے دوران ہزاروں افراد لاپتا ہوئے جن کی تلاش کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ ادارے نے بتایا ہے کہ گمشدہ لوگوں کے خاندان اپنے عزیزوں کی خیریت کے بارے میں امید و بیم کی کیفیت میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا شام میں لاپتا افراد کے بارے میں آزاد ادارے (آئی آئی ایم پی) کی ٹیم نے 10 فروری کو ملک میں اپنا دورہ مکمل کیا جس کے لیے اسے شام کی عبوری حکومت کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس ٹیم نے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے...
    چترال: لواری ٹنل ایریا میں بارش اور برفباری کی وجہ سے چترال جانے والی مسافر وین کوسٹر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوبارہ بارش اور برفباری شروع ہوئی جس سے چترال شہر اور مضافات میں برف کی ہلکی تہہ جم گئی۔ لواری ٹنل پر برفباری کی باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل پولیس کی طرف سے اسنو چین کے بغیر گاڑیوں پر ٹنل عبور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    فائل فوٹو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں زمین کے تنازع پر تین افراد کے قتل اور 19 زخمیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ایم این اے کے رشتے دار عطااللّٰہ بھی نامزد ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں میرا سانگھڑ واقعے سے کوئی تعلق نہیں: شازیہ مریرکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شازیہ مری نے سانگھڑ دھرنے...
      اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ  سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین 
۱