چترال میں بارش اور برفباری کے باعث مسافر کوسٹر الٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چترال:
لواری ٹنل ایریا میں بارش اور برفباری کی وجہ سے چترال جانے والی مسافر وین کوسٹر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوبارہ بارش اور برفباری شروع ہوئی جس سے چترال شہر اور مضافات میں برف کی ہلکی تہہ جم گئی۔
لواری ٹنل پر برفباری کی باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔
لواری ٹنل پولیس کی طرف سے اسنو چین کے بغیر گاڑیوں پر ٹنل عبور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔
بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس اسپتال منتقل کیا۔