فوٹو: فائل

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا،
زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنےکے لیے مہم جاری رہے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافر زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات میں بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم 4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کہ کینالز نہیں بن رہے، وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیں، ہم مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ ’’را‘‘ کے کہنے پر ملک کیخلاف بات کر رہے ہیں، ان سے بات کیسے ہو سکتی ہے؟۔ جو لوگ بات چیت کیلئے موجود ہیں، ان سے ضرور ہوگی، جھوٹی خبریں اور افواہیں نہ چھاپی جائیں، جس سے لوگوں کے کردار اور گھر تباہ ہو جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ڈائیلاگ سیاسی لوگوں کے ساتھ ہونے چاہییں، دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، پیکا ایکٹ کے حق میں پیپلز پارٹی کبھی نہیں رہی، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جھوٹی اور من گھڑت اور خواہش کے مطابق خبریں نہ بنیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن
  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن
  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے: شرجیل میمن
  • مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے
  • پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
  • پردیسیوں کا عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کا رخ، لاری اڈے پر رش
  • یہ درست نہیں صدر زرداری نے کینالز منصوبے کی منظوری دی، شرجیل میمن