Express News:
2025-03-12@11:57:39 GMT

بحری جہاز حادثہ، کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

YORKSHIRE:

دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق کی کہ گرفتار شخص سولونگ کا کپتان ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اور ان کے عملے کے دیگر ارکان تحقیقات میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ وزیر مائیک کین نے کہا کہ سولونگ کے ایک عملے کا رکن لاپتہ ہے اور اسے مردہ سمجھا جا رہا ہے، جبکہ اس کی سمندر میں تلاش کی کارروائی پیر کی شام ختم ہو گئی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، سولونگ کے عملے میں روسی اور فلپائنی شامل ہیں، جبکہ اسٹینا امیکلیٹ کے 23 عملے کے ارکان امریکی ہیں، جو گریمسبی میں موجود ہیں۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور وہ میری ٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے۔

ایچ ایم کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی کہ 36 افراد کو بحفاظت کنارے تک پہنچایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کارگو شپ

پڑھیں:

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم عثمان ججہ دوبارہ گرفتار

یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق عثمان ججہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ جیل سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان ججہ جیل سے فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا، وہ انسانی اسمگلنگ کا عالمی ریکٹ بھی چلاتا تھا۔

حکام کے مطابق یونان کشتی حادثہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے وقت عثمان ججہ لڑائی اور جھگڑے کے مقدمے میں سیالکوٹ جیل میں قید تھا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ جیل میں موجود عثمان ججہ کی حوالگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے
  • امریکی فوج کے تیل بردار ٹینکرسے بحری جہاز کی ٹکر ‘دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی
  • ایئر انڈیا کو سبکی کا سامنا، جہاز کے کموڈ بھر جانے کے سبب پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی
  • بحیرہ شمال میں آئل ٹینکر اور مال بردار بحری جہاز کے تصادم میں 32 افراد زخمی
  • یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک
  • امریکی آئل ٹینکر اور پرتگالی بحری جہاز میں خوفناک تصادم؛ 32 افراد ہلاک
  • امریکی آئل ٹینکر اور پرتگالی بحری جہاز میں خوفناک تصادم، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • امریکاکاجنگی اور کمرشل بحری جہازوں کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ
  • یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم عثمان ججہ دوبارہ گرفتار