Al Qamar Online:
2025-04-06@16:55:31 GMT

عیدالفطر گزرتے ہی گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

عیدالفطر گزرتے ہی گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور  شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت 1900 کلو ہے لیکن 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کے گوشت کی قیمت رہا ہے

پڑھیں:

موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گیا ہے، قبل ازیں، ٹول ٹیکس میں پہلا اضافہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا۔نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کاروں کے لیے ٹول 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے  ، بسوں کے لیے ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے  کر دیا گیا ہے ۔دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں کا ٹول 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا۔

جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پکڑا گیا

این ایچ اے نے بڑی موٹرویز بشمول ایم1، ایم3، ایم4، ایم5، ایم14 اور ای35 پر بھی ٹول میں اضافہ کر دیا ہے۔ایم1 اسلام آباد-پشاور موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ایم3 لاہور-عبدالحکیم موٹروے پر فیس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کر دی گئی۔ایم4 پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 950 روپے سے بڑھا کر 1,050 روپے کر دیا گیا۔ایم5 ملتان-سکھر موٹروے پر فیس 1,100 روپے سے بڑھا کر 1,200 روپے کر دی گئی۔

ایم14 ڈی آئی خان-ہکلہ موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 600 روپے سے بڑھا کر 650 روپے کر دیا گیا۔ای35 حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ موٹروے پر کاروں کے لیے فیس 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی۔بڑے تجارتی اور مسافر بردار گاڑیوں کے لیے نیا ٹول ٹیکس 850 روپے سے لے کر 5,750 روپے تک مقرر کیا گیا ہے، جو گاڑی کی قسم اور روٹ کے حساب سے مختلف ہوگا۔

بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے
  • مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر
  • راولپنڈی میں مرغی کا گوشت 900 روپے کلو تک پہنچ گیا
  • عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا
  • چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی
  • 5.17 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ سے چینی، چاول  اور گوشت مہنگا
  • سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا
  • موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ
  • سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا