ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر سندھ کا چیف جسٹس کے نام دوسرا خط
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
خط میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھا دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس حکم کے باوجود اس پر عملدرآمد میں عدم تسلسل کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ
پڑھیں:
آرمی چیف کی وجہ سے دشمن کو 1 انچ ٹکڑے پر بھی قبضے کی ہمت نہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی وجہ سے دشمن کو پاکستان یا آزاد کشمیر کے ایک انچ کے ٹکڑے پر بھی قبضے کی ہمت نہیں۔
برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اب ایسا آرمی چیف معاشی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی بنائی ہے جس میں دوست ممالک پیسے ڈال رہے ہیں اور پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو رہا ہے تو کیا کسی کو اس پر اعتراض ہونا چاہیے۔