آج مجھے تڑی دے دی ہے کہ بیٹا تمہارا وقت آئے گا، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں
یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب روپے اور کے پی ٹی ، ریلوے کی اراضی کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں ،جو بات کرنی ہو براہ راست مجھ سے کریں ، اپنے ترجمان کو بیچ میں نہ لائیں، گزشتہ بیس روز سے کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے کے ساتھ لڑ رہا ہوں، یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشوں ، پہیہ جام ، تاجروں کے اغواء اور جبری بھتے کا دور چلتا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی نے آج یہاں صورتحال تبدیل کردی ہے اور کراچی میں تعصب پر مبنی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مرتضیٰ وہاب ، سلمان اور پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن آج بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق کراچی میں کام کر رہا ہے، ہمارا رشتہ اس شہر کی مٹی سے یہاں کے لوگوں سے ہے اور یہ برقرار رہے گا، میری میئر شپ کے دو سال دو مہینے دس دن باقی ہیںاس مدت کے دوران شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائیں گے، ٹیسوری صاحب خود کو عوامی گورنر کہتے ہیں اور گاڑیوں کا قافلہ لے کر سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں، یہ چھچھور پن ہم سے نہیں ہوسکتا، گورنر صاحب تین یا چار سو ووٹ والوں سے میری بات نہ کروائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی کہتے ہیں، ان کے ترجمان سابق میئر اور سابق وفاقی وزیر فاروق ستار نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے نا شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے کہا گیا اپنے کام سے کام رکھو، ترجمان کا جواب کسی ترجمان سے دوں، لیول تو ان کا یہی ہے لیکن سوچا خود جواب دے دوں، آج مجھے تڑی دے دی ہے کہ بیٹا تمہارا وقت آئے گا۔ یہ 12 مئی کا کراچی نہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے یہاں دہشت اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے اور اب یہاں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی، ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ رات نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے اور احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہری پُرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ اشتعال انگیزی سے صرف نقصان ہی ہوگا، کوئی بھی شخص بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش میں کامیاب نہ ہونے دے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔