وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ ان کے جیل میں بیٹھے آ قا کو کھانا نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو اس کے رہنما مظلومیت کارڈ اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا،670 سے 700روپے کلو فروخت ہونےلگا۔

شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے408روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 226روپے فی درجن رہی ۔دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سے700روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے کسی کو جیل میں ملاقات سے نہیں روکا، عظمیٰ بخاری
  • کیماڑی کی مقبول ڈش ‘ابلے ہوئے انڈہ املیٹ’، خاص بات کیا ہے؟
  • پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمی بخاری
  • پی ٹی آئی والےخود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں:عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے، اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • خبروں میں رہنے کیلئے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں؛عظمی بخاری
  • ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ 3 روزہ تقریبات آج سے شروع، وزیراعلیٰ مہمان خصوصی ہوںگی: عظمیٰ بخاری  
  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا،670 سے 700روپے کلو فروخت ہونےلگا۔
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے