کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمھیں اللّٰہ کو جواب دینا ہے تمھیں منصب اللّٰہ نے دیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی اب تم جانو اور تمھارا رب جانے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ملیر میں پیش آئے اندوہناک ٹریفک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے روپڑے جس پر پنڈال میں شریک مردو خواتین بھی آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں گورنر سندھ کے جذباتی خطاب کے بعد خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی حصار سے نکل کر درخواستیں لیکر گورنر تک پہنچ گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، وہ ناراض ہو جاتے ہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی پی 21 لاکھ گھر بنا کردے رہی ہے۔

میئر کراچی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس جائیں گے کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں پیسے ڈالیں، کارپوریٹس کے پاس بھی جائیں گے، اس فنڈ کو چلانے کے لیے بورڈ بنا رہے ہیں۔

انڈومنٹ فند بورڈ کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئرِ کراچی نے بتایا کہ اس بورڈ میں میئر، ڈپٹی میئر، افسران سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل کریں گے۔

چائنہ کٹنگ کرنے والے اہم عہدوں پر براجمان ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چائنہ کٹنگ کرنے والے ایم پی اے، ایم اے این اور یو سی چئیرمین کے عہدوں پر براجمان ہیں۔

میئر کراچی نے شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 اسپتال سندھ گورنمنٹ کی مدد سے سولر پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، جمشید نوسروانجی بلڈنگ سولرائیز کی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت کی مدد سے گڈاپ میں 4 پمپنگ اسٹیشنز سولرائیز کرنے جا رہے ہیں۔

میئر کراچی نے کے پی ٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے 14، 15 سال پہلے کمٹمینٹ کی تھی کہ واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ لگائیں گے، پلانٹ نہیں لگا، سوسائٹی بن گئی، کے پی ٹی کا کام سوسائٹی بنانا نہیں ہے، میں بحیثیت میئر کے پی ٹی کی بورڈ کا ممبر ہوں، معلوم ہے کے پی ٹی کے پاس فنڈ ہے۔

میئر کراچی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ میں گورنر صاحب کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، گورنر صاحب ناراض ہو جاتے ہیں وہ میرے بڑے ہیں، جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، اُن کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔

شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں بتایا کہ گٹر باغیچہ میں سیوریج کے حوالے سے جلد خوش خبری آئے گی، مارٹن کوارٹر سمیت دیگر جگہیں جو وفاق کے ماتحت ہیں ان کا حال جا کر دیکھیں، کینال بنانے کے لیے پیسے چاہئیں، اے ڈی بی میں اس کی ایلوکیشن نظر نہیں آ رہی، ہم کہتے ہیں کہ سی سی آئی کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر سے خطاب
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن کا مطالبہ
  • ’کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں‘، گورنر سندھ کا بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس کو خط
  • کراچی: ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں اضافہ، گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا
  • گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات پر کارروائی کا مطالبہ
  • گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، وہ ناراض ہو جاتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
  • گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، وہ ناراض ہو جاتے ہیں: مرتضیٰ وہاب
  • کراچی؛ ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہلاکتیں؛ گورنر سندھ کا چیف جسٹس سے مدد لینے کا فیصلہ
  • یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے،اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، گورنرسندھ
  • زینب کیس کہیں نئی طاقت کو جنم نہ دے، گورنر سندھ