سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلا اسپتال بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون مصنوعئ ذہانت کی خودکار مشین کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلااسپتال بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی مرض کی فوری تشخیص کی مشین Cat 4 .intergrete کیڈ 4 A-Iاینٹی گریٹیڈ ایکسرے مشین نصب کردی گئی۔
اس مصنوعی ذہانت کی حامل انتہاںٔی ایڈوانس ایکسرے مشین کے ذریعے ایکسرے کے ساتھ ساتھ مریض میں ٹی بی کے مرض کی نشاندہی اور ٹی بی سمیت چیسٹ کے دیگر انفیکیشن کی بھی تشخیص کرسکے گی، 5 منٹ میں ٹی بی کی ابتدائی تشخیص کرے گی۔
مصنوعی ذہانت کی مشین ٹی بی کے مریض کی خودکار اسکورنگ کرکے تشخیص کرسکے گی ۔اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹرراشدسراج خانزادہ نے ایکپسریس ٹربیون کو بتایا کہ (Cat.
ان کا کہنا تھا کہ جب گرے کلر لال کلر والے امیچ میں تبدیل ہوجائے گا تو ٹی بی یا چیسٹ انفیکیشن کی تشخیص ہوجائے گی، اسطرح تشخیص کا دورانیہ 5 منٹ کے اندر ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ مشین کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے جو سندھ ٹی بی پروگرام کی مدد سے قطر اسپتال میں پہلی بار لگائئ گئی ہے جب کہ دوسری مشین اوجھا میں بھی نصب کی جائے گی۔
ڈاکٹر راشد سراج کا کہنا تھا کہ اس مشین سے فوری ٹی بی کی نشاندہی کرکے فوری علاج شروع کیا جاسکے گا۔ انتہائی ہائی ایڈوانس مشین کے امیچ کو واٹس اپ پر بھی بھیجا جاسکے گا۔
انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل ٹی بی کے مریض کی تصدیق میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے، جب تک ایک ٹی بی کا مریض 15 سے 20 صحت مند افراد کو اس مرض میں مبتلا کردیتا تھا۔
اس مشین کو چلانے کے لئے اسپتال کے عملے کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئئ ہے۔انھوں نے بتایا کہ قطر اسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے علیحدہ سے یونٹ قائم ہے جب کہ ٹی بی کے مریضوں کی تصدیق و تشخیص کے لئے بھی علیحدہ سے روم بنائے گیے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یومیہ 120 سے 150 ٹی بی مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی بی کے مریض مصنوعی ذہانت قطر اسپتال بتایا کہ انھوں نے کے ذریعے مشین کے
پڑھیں:
ڈی او جی ای ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے نے جنم لے لیا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔
مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا۔
ان کی ٹوئٹ پر ایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب کہ متعدد اہم شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش سے دو ہفتے قبل ہی تیرہویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
شون زلس سے قبل لکھاری ایشلے سینٹ کلیئر (Ashley St. Clair) نے دو ہفتے قبل ایلون مسک کے بچے کو جنم دینے کا اعلان کیا تھا۔شوبز میگزین ’پیج سکس‘ کے مطابق ایلون مسک کو مجموعی طور پر چار خواتین سے 14 بچے ہیں، ارب پتی شخص کے ہاں پہلی بار 2002 میں کینیڈین نژاد لکھاری خاتون سے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو کہ پیدائش کے چند دن بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔
شوبز میگزین کے مطابق ایلون مسک کو پہلی اہلیہ کینیڈین نژاد لکھاری جسٹن ولسن (Justine Wilso) سے 6، گرائمز (Grimes) سے تین، شون زلس سے چار اور ایشلے سینٹ کلیئر سے ایک بچہ ہے۔
ایلون مسک کو معاشقوں اور بچوں کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا سامنا رہتا ہے جب کہ وہ اپنے معاشقوں اور بچوں سے متعلق کبھی کھل کر میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتے۔گزشتہ ماہ فروری میں ایلون مسک کو اپنے ایک بیٹے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دفتر میں امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
مذکورہ پریس کانفرنس کے دوران ایلون مسک کے بیٹے نے صدارتی دفتر میں موجود تاریخی ٹیبل سے ناک میں ڈالی گئی اپنی انگلی صاف کی تھی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ 146 سالہ پرانی ٹیبل تبدیل کروادی تھی
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ