30 برس سے دنیا کا دورہ کر رہا، پاکستان میں سب سے زیادہ پیار ملا: ذاکر نائیک
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلباء اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنر ہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اْن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔ ذاکر نائیک نے مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا بھی کروائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک
پڑھیں:
کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین فاروق احمد نے پاکستانی ٹیم کے بگلادیش دورے سے متعلق بڑی پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 2025 کے وسط میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلادیش کے دورے کا امکان ہے۔
بنگلادیشی ٹیم آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔
مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
تاہم، چیمپیئینز ٹرافی کے موقع پر بی سی بی کے چیف فاروق اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان حالیہ بات چیت کے بعد، جولائی اور اگست 2025 میں ایک اضافی باہمی وائٹ بال ٹور پر اتفاق کیا تھا۔
بنگلادیش بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان فیوچر ٹور پروگرام کے علاوہ ملک کا دورہ کرے گا، مختصر سیریز کیلئے شیڈول حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا، افطار کا اہتمام
ان کا کہنا کہ بنگلادیش کو مستقبل میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شامل ہونے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے راوؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش نے 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے، جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔