گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، وہ ناراض ہو جاتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
میئر کراچی نے کہا کہ جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، اُن کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی پی 21 لاکھ گھر بنا کردے رہی ہے۔ میئر کراچی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس جائیں گے کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں پیسے ڈالیں، کارپوریٹس کے پاس بھی جائیں گے، اس فنڈ کو چلانے کے لیے بورڈ بنا رہے ہیں۔ انڈومنٹ فند بورڈ کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئرِ کراچی نے بتایا کہ اس بورڈ میں میئر، ڈپٹی میئر، افسران سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل کریں گے۔ میئر کراچی نے شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 اسپتال سندھ گورنمنٹ کی مدد سے سولر پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، جمشید نوسروانجی بلڈنگ سولرائیز کی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت کی مدد سے گڈاپ میں 4 پمپنگ اسٹیشنز سولرائیز کرنے جا رہے ہیں۔ میئر کراچی نے کے پی ٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے 14، 15 سال پہلے کمٹمینٹ کی تھی کہ واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ لگائیں گے، پلانٹ نہیں لگا، سوسائٹی بن گئی، کے پی ٹی کا کام سوسائٹی بنانا نہیں ہے، میں بحیثیت میئر کے پی ٹی کی بورڈ کا ممبر ہوں، معلوم ہے کے پی ٹی کے پاس فنڈ ہے۔
میئر کراچی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ میں گورنر صاحب کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، گورنر صاحب ناراض ہو جاتے ہیں وہ میرے بڑے ہیں، جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، اُن کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔ شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں بتایا کہ گٹر باغیچہ میں سیوریج کے حوالے سے جلد خوش خبری آئے گی، مارٹن کوارٹر سمیت دیگر جگہیں جو وفاق کے ماتحت ہیں ان کا حال جا کر دیکھیں، کینال بنانے کے لیے پیسے چاہئیں، اے ڈی بی میں اس کی ایلوکیشن نظر نہیں آ رہی، ہم کہتے ہیں کہ سی سی آئی کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میئر کراچی نے کے حوالے سے کے پی ٹی رہا تھا
پڑھیں:
گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات پر کارروائی کا مطالبہ
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کی لاپروائی اور لاقانونیت کی وجہ سے ہونے والی الم ناک اموات پر نوٹس لے کر فوری کارروائی کی استدعا کردی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم اور اس کی حاملہ بیوی زینب کا نومولود بچہ اس کا شکار ہوئے۔
گورنر سندھ نے خط میں استدعا کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خطوط لکھے اور مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔