Daily Ausaf:
2025-03-22@14:44:18 GMT

سرگودھا: پنجاب پولیس کے 02 بہادر جوان فرض کی راہ میں شہید

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سرگودھا(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے دو بہادر جوان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فرض کی راہ میں شہید ہو گئے۔ واقعہ تھانہ لکسیاں پولیس سرگودھا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس ٹیم نے ریڈ کیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں سرگودھا پولیس کے کانسٹیبلز عمران وینس اور رانا شفیق موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوئے۔

ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی نگرانی کی۔ شہداء کے جسد خاکی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عیدالفطر پر 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پولیس کے

پڑھیں:

یوم علیؑ کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ، ڈبل سواری پر پابندی

یوم علیؑ کے موقع پر کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی ڈویژن کی حدود میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی 21 اور 22 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ تک نافذ رہے گی۔

21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور واقعات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے خلاف تحریری طور پر شکایات درج کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

21 رمضان المبارک پابندی ڈبل سواری کمشنر کراچی یوم علی

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش
  • محسن نقوی کا سرگودھا میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش
  • یوم علیؑ کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ، ڈبل سواری پر پابندی
  • سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
  • خیبرپختونخواہ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2اہلکار جاں بحق
  • اسد شفیق دورہ نیوزی لینڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں بول اٹھے
  • سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید محمد عثمان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
  • غزہ: صیہونی فورسز کی آج بھی سحری کے وقت بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین