عیدالفطر کا دوسرا روز، مرغی، بکرے، گائے کا گوشت، چینی سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو دوئم 70 روپے کلو، ٹماٹر دوئم 100 روپے کلو، پیاز سوئم 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن، سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں فروخت ہو رہا ہے روپے میں فروخت ہو روپے کلو کی بجائے کا گوشت
پڑھیں:
گوجرانوالہ، گھرمیں گیس لیکج کا دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افرادجاں بحق
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔(جاری ہے)
دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاتھا۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھاجس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا تھا۔دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی۔پولیس کاکہناہے کہ زخمی کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے تھے۔بتایاگیا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کاکہنا تھاکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاجبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں تھیں۔