ماہ رمضان میں گورنرہاؤس کے اطراف چراغاں، شاہراہیں برقی قمقموں سے سجادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رحمتوں کے ماہ رمضان کے بھرپور استقبال کے لیے گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہوں پر چراغاں کراکے ایک منفرد مثال قائم کردی۔
گورنر سندھ نے یہ سجاوٹ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی خواہش پر کی ہے، مولانا الیاس قادری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ماہ رمضان کا استقبال تمام مسلمان ملک میں بھرپور انداز کریں، ماہ رمضان میں چراغاں کیا جائے،حکومت اور شہری چراغاں کریں اور سجاوٹ کریں تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ مسلمان ممالک خصوصا پاکستان میں رمضان کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا یے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مولانا الیاس قادری کے پیغام پر ماہ رمضان کے استقبال کے لیے گورنر ہاؤس، فوارہ چوک ، ایوان صدر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ اور چراغاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔
گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور جھالروں سمیت رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے، اور منفرد انداز میں چراغاں کیا جارہا ہے جس سے گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہیں رنگ و نور میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
اس چراغاں کو دیکھنے کے لیےشہری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رات گئے تک گورنرہاؤس آرہے ییں، شہری اس چراغاں کے ساتھ سیلفیاں بنوارہے ہیں، اس موقع پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چراغاں دیکھنے والی نیوکراچی کی رہائشی خاتون ارم ناز نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی گورنر ہیں، انہیں چراغاں کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ایک طالبہ ہما ارشد نے کہا کہ ماہ رمضان کے استقبال کے لیے گورنر سندھ نے جو چراغاں کرایا ہے اس پر گورنر سندھ کا شکریہ۔ ہم سب کو اس طرح رمضان کا استقبال کرنا چاہیے، یہ ایک اچھی روایت ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہنا یے کہ آئندہ برس ماہ رمضان کا سرکاری سطح پر بھرپور استقبال ہوگا، ان کی کوشش ہوگی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں ہو، شہریوں نے گورنر سندھ کے اس اعلان کو سراہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران گورنر سندھ کا اور اطراف کی گورنر ہاؤس ماہ رمضان رمضان کا
پڑھیں:
گورنر سندھ کی نیو کراچی میں 12 ویں سحری کے اجتماع میں شرکت، میڈیا سے گفتگو
کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیو کراچی میں 12 ویں سحری کے اجتماع میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے نیو کراچی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا استقبال اس سے پہلے نہیں دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میں اجازت دیتا ہوں کہ جو کوئی اس شہر میں رہنے والوں کو تنگ کرے گا، نیو کراچی میں رہنے والا ہر بھائی کہے گا کہ میں گورنر کا بھائی ہوں، اور جب آپ یہ کہیں گے تو تنگ کرنے والا سو بار سوچے گا، اس کی ٹانگیں کانپیں گی۔"
کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے نیو کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کے دور میں کیا یونیورسٹی بنی؟ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملیوں کی بدولت آج 50 ہزار بچے آئی ٹی کورس کر رہے ہیں۔
انہوں نے قوم اور افواج پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری فوج ہماری شان اور آن ہے، کل بولان کے واقعے میں سب سے پہلے افواج کے سپاہی پہنچے۔ کیا کوئی پی ٹی آئی والا پہنچا؟ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اس ملک کو میلی آنکھ سے دیکھیں۔
گورنر سندھ نے شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمدللہ جس سمت جا رہے ہیں اس شہر اور صوبے کے لوگ جڑتے چلے جائیں گے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
انہوں نے شہریوں کے لیے سستی بجلی اور روزگار کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ اگر اس صوبے کے نوجوان کو روزگار ملے اور اس شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوں تو کیا میں غلط ہوں؟
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت اور ترقی کے لیے اتحاد ضروری ہے اور کہا کہ جب بھی پاکستان معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے، دہشتگردی کے ذریعے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے ثابت قدم رہنا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے آخر میں تعلیم اور ہنر کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی حاصل کرنا ہے، اور محنت سے ہی اللہ کی مدد ملے گی۔"