فوٹو فائل

راولپنڈی میں پولیس نے نوجوان کے والدین کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ مارا گیا نوجوان سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق پولیس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مارا گیا 18/19 سال کا سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارا گیا نوجوان پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوا۔ سلمان کے ہمراہ ایک افغان لڑکا خلیل بھی ہلاک ہوا، ملزمان سے مقتول شاہ فیصل سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، سلمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مارا گیا

پڑھیں:

راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام
  • راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین کے  ہوش روبا انکشافات 
  • راولپنڈی؛ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 10 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات برآمد
  • سکردو، پستول سے کھلتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، ایس ایچ او کیخلاف بڑا فیصلہ
  • مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا،مولانا حامد الحق سمیت 8افراد شہید، متعدد زخمی
  • راولپنڈی: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ
  • راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 
  • راولپنڈی: شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا