2025-02-22@12:20:26 GMT
تلاش کی گنتی: 5209

«علاقائی استحکام کانفرنس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں کہ وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، فلطسین پر بھی اسرائیل کا قبضہ ہے، سیز فائر کے بعد 20 سال...
    غاصب اسرائیلی رژیم کی اندرونی سلامتی کی ایجنسی (شاباک - شین بیٹ) نے اپنی ایک رپورٹ میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب باشندے بھی عنقریب ہی مسلح کارروائیوں کا رُخ کر لینگے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز اہداف کے خلاف جاری مسلح کارروائیوں میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عربوں کی شرکت میں اضافے کے بعد، غاصب اسرائیلی رژیم کی انٹیلیجنس اور اندرونی سلامتی کے ادارے (شاباک - شین بیٹ) نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور اسے جنگ کے وقت میں "پیٹھ میں چھرا گھونپنے" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شن بیٹ نے یہ دعوی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔(جاری ہے) دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز...
    ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولسی کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے چار گینگز کے 12 کار چوروں کو  گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کار لفٹرز سے اسلام آباد، راولپنڈی اور سندھ سے چوری کی گئیں گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ڈاون ماڈل کی کرولا، مہران، خیبر، بولان، کلٹس گاڑیوں چراتے تھے، ملزمان  گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اور ماسٹر چابیوں کے ذریعے چوری کی واردات کرتے تھے۔ انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلی سطحی سالانہ”العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز“میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیںوزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے . وزرات خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہیں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیزانٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف )اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کانفرنس میں مجموعی طور پر 9نشستیں ہوں گی جن میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...
    وزیراعلیٰ سندھ انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کردیا، سید مراد علی شاہ نے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس انٹروینشنل ریڈیولاجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت اور جدت لائے گا،  جدت طرازی اور مریضوں کیلئے ہماری طبی کاوشیں غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایونٹ نے ملک بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیمتی سائنسی مواد کی تیاری کیلئے ہمارے علم اور عمل کو تقویت بخشے گا، اس...
      جمشید ٹاؤن جہانگیر روڈ نمبر 2یوٹیلیٹی اسٹور کے برابر میں مین روڈ پر تعمیرات جاری سرکاری کواٹر پلاٹ نمبر T10 پر ناجائز دکانیں اور چار منزلہ کمرشل پورشن کی تیاری عوام کی خون پسینے سے کمائی سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز سے بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود عوام کے لیے بے فیض ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ بلڈنگ افسران ملکی خزانے پر بوجھ بنتے نظر آتے ہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی قابض ڈائریکٹر آصف رضوی نے بھاری نذرانے وصول کرنے کے بعد...
      مصطفی کو6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا ، ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کرگاڑی کو آگ لگائی مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفی کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ، 6جنوری کو 23سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی...
    کراچی میں مصطفیٰ کے قتل کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے اور دونوں کا نیو ائیر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور ایک خاتون کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ متعلقہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوششیں کی...
    —فائل فوٹو سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے سندھ، سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں 15 سال تک چھوٹ کالعدم ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال کی رعایت کی بھی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ک سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15سال رعایت تھی جسے ختم کیا گیا تھا۔
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے "دستک" پلیٹ فارم کے تحت موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجراء کردیا۔  اس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی، ٹیکس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس جیسے تمام امور ڈیجیٹائزڈ کیے جائیں گے۔ موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور، اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی کابینہ اراکین، محکمہ ایکسائز کے حکام و اہلکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سسٹم کا باقاعدہ اجراء کیا۔ اس سسٹم کا ابتدائی طور پر تجرباتی آغاز ستمبر 2023 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت 13,229 گاڑیوں کی رجسٹریشن،...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ  کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16  فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
    اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
    لاہور: ہائی کورٹ بار نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ہائی کورٹ چوہدری احمد شیر جٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ  کیا ہے، اس حوالے سے بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔ وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
    ویب ڈیسک: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دیدی۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے،ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔  اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔ سابق وزیر...
    واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کوئی نیا خیال نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کی ’’طویل مدتی ملکیت‘‘ لینے،’’گندگی‘‘ کو’’پاک کرنے‘‘ اور اسے’’مشرق وسطیٰ کے رویرا‘‘ میں تبدیل کرنے کی تازہ ترین تجویز فلسطینیوں کو نسلی طور پر ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوششوں کا تازہ ترین اعادہ ہے۔جو چیز ٹرمپ کے تبصروں کو خطرناک بناتی ہے وہ غزہ میں امریکی فوجی مداخلت کے بعد اس کے 2.2 ملین باشندوں کو بے دخل کرنے کا فوری خطرہ نہیں ہے، اصل خطرہ کہیں اور ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ یا مغربی کنارے سے باہر نکالنے کے لیے ٹرمپ کے الفاظ کو گرین سگنل سے تعبیر کر سکتا ہے۔...
    اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا، جس میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، علماء کرام، قومی مشران، سیکرٹری انجمن حسینیہ بمعہ اراکین سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ وطن عزیز،...
    اسلام آباد: سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک...
     پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کے معاملے پرپاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔پی ایف ایف پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ2027کوالیفائرز میں شرکت ،بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، پی ایف ایف بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ پی ایف ایف گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پی ایف ایف پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، پی ایف ایفکانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی...
    ماتلی (نمائندہ جسارت) سندھ میں امن وامان قائم کرنے میں سندھ حکومت مکمل بے بس ہوگی ہے، سندھ کے بالائی اضلاع کی نہ سڑکیں محفوظ ہیں نہ ہی شہر، شکار پور اور دیگر اضلاع میں مکمل ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے، اغوا برائے تاوان ایک انڈسٹری بن چکا ہے ،کچے کے ڈاکو اپنے سرپرست پکے کے ڈاکو کو نوٹ چھاپ کردے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لاقانویت بڑھ گی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے ماتلی میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر شوکت علی شیخ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اب...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کیلیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی طرح مشن حکام نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، جس میں آئی ایم ایف وفد نے ایف ایم...
    ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جب کہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے اس موقع پر شہباز شریف کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پر گورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں...
    منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل، وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ وصل قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منفرد اور ممتاز محفل جشن منعقد ہوئی۔ ​​​​​​ منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور یوں امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ تھے۔ من القدس الی ظہور المہدیؑ کے عنوان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔
    ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اگر حل نہ کیا گیا تو یہ خطے میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل...
    دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں سعودی معلم منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔ عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سعودی معلم نے رضاکارانہ طور پر دن رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے چاند کے تحقیقی پروگرام میں استعمال ہونے والی انسان بردار چاند گاڑی کا نام جاری کر دیا ۔ چینی انسان بردار خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس چاند گاڑی کا نام تانسوؤ رکھا گیا ہے جس کا مطلب تلاش ہے۔ یہ پروٹو ٹائپ کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔چین کا ہدف ہے کہ وہ امریکا کی زیر قیادت آرٹیمس بین الاقوامی چاند مشن کے مقابلے میں، 2030 ء تک اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران عزم ظاہر کیا تھا کہ آرٹیمس مشن چین سے پیچھے نہیں رہے گا۔
    کراچی(کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے قسط بازار میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے ۔تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کے تحت، بینک الفلاح نے قسط بازار کے سیریز اے فنڈنگ راؤنڈ میں 55 ملین روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 800 ملین روپے ہے۔ بینک الفلاح نے ایکویٹی سرمایہ کاری کے علاوہ، قسط بازار کو 460 ملین روپے کی قرض سہولت بھی فراہم کی ہے، جو ایک پری اپرووڈ کریڈٹ لائن کے طور پر کام کرے گی اور اس کے ذریعے اسٹارٹ اپ ضرورت کے مطابق فنڈز حاصل کر سکیں گے۔ یہ مالی تعاون قسط بازار کی توسیع اور ترقیاتی مقاصد کو مزید مستحکم...
    کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے...
    نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مختلف ایسوسی ایشنز پر مشتمل وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ وفد نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او جاوید عالم اڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام شریک تھے ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کی مخصوص اوقات کار پر عائد پابندیوں پر اپنی مشکلات بیان کیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈمپرمافیا اور بڑھتے ٹریفک حادثات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ۔آل پارٹیز کانفرنس 17فروری بروزپیرشاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی، سماجی و دینی جماعتوں کے علاہ وکلا، تاجر تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی جماعتوں و شخصیات کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں تاکہ اس اہم مسئلے پر ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہاکہ کراچی کے عوام حقیقی معنوں میں لاوارث ہوچکے۔صرف 41دنوں میں 100سے زائد شہری ڈمپر مافیا کی نظر ہوچکے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس کا محکمہ جس کا کام ٹریفک شہریوں کو ٹریفک قوانین پر...
    لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
    اسلام آباد (آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفا دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے‘ میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہیےجس کے اسپیکر اسد قیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زاید ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی...
    واشنگٹن (آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف قانون متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عاید کرنا ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی انتقام میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ جو ولسن اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے...
    ریاض (اے پی پی)بیشتراسلامی ممالک رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند جمعہ 28 فروری 2025 کو دیکھیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو ماہ رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقا اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ شمالی اور جنوبی امریکا کے وسیع علاقوں میں آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی دنیا میں جمعے کے دن چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے اور یہ مغرب سے پہلے پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعدڈوب جائے گا لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد شہر میں ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کر رہا ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے جمعہ کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی،کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص ڈمپرزو ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات ، بدترین ٹریفک جام اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ٹریفک حادثاتمیں اس قدر بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات نہایت تشویش ناک امر ہے ، ان حادثات کا سبب بے ہنگم ٹریفک...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ہے، اس دورے کے دوران مشن نے گورننس اور کرپشن سے متعلق تشخیصی جائزہ مکمل کر لیا ہے، اس کی ایک تفصیلی رپورٹ جولائی میں جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کےوفد نے چیف جسٹس سمیت 19 مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں، وفد نے مالیاتی گورننس، بینکنگ سیکٹر، انسدادِ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا، اس کے علاوہ قانون کی حکمرانی اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق نظام پر...
    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس دن 2بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں 8 سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
    قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بنچ و لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ روسٹر کے مطابق 5 ڈویژن بینچ جبکہ 11 سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کریں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ آئی ایم ایف ٹیم کی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم نے کابینہ ڈویژن میں وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کے لیے اقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران ایف ایم یوکی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما و تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام لگایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایمانداری سے کام نہیں لیا، انہوں نے بے ایمانی کی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر جو کہ ایک انتہائی شریف آدمی ہیں، کو بولنے کا موقع نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت کو اس لیے بات کرنے کی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی 38 روز بعد لاش ملنے کے بعد قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ملزمان مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو...
    چیف جسٹس پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے 28 فروری کو طلب کردہ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ کا نام ہائیکورٹ کے لیے تجویز، سیشن جج محمد اکمل خان اور تجویز احمد شیخ کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اسی...
    کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کےحوالے سےکیا گیاہے۔ اس حوالے سےمحکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ آج جمعہ کے روز بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں...
    ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح...
    سندھ حکومت نے  19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقعے پر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں حضرت لعل شہباز قلندر حضرت لعل شہباز قلندر عرس سندھ عام تعطیل سیہون شریف
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ مزیدپڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
    محمود خان اچکزئی : فوٹو فائل اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے بے ایمانی کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر جیسے شریف آدمی کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔
    سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
     ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔   نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر  کو ہوگا ۔ لال...
    آئی ایم ایف وفد کا دورہ مکمل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک مالی ترسیلات اور تحقیقات پربریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئیاقدامات پربات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے...
    کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔   
    اسلام آباد: مسلم لیگن کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ججز کا کنڈیکٹ ایسا...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد کومشکوک مالی ترسیلات، پورٹنگ اور تحقیقات پربریف کیا گیا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے...
    سیئول:جنوبی کوریا کے طبی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے ایک’سوئچ‘دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ یہ جدید ترین اور حیران کن تحقیق کینسر کے علاج کے لیے ایک نئے راستے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ جنوبی کوریائی تحقیق کاروں نے اپنی ری سرچ میں مالیکیولر سطح پر خلیوں کو فعال کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ طریقہ کار روایتی کینسر کے علاج کے برعکس ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں...
    جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی کار ساز کمپنیوں، ہونڈا اور نسان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بورڈز نے انضمام کے لیے بات چیت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔البتہ انھوں نے عالمی مسابقت میں شدت کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر اپنا تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ اعلان سے ایک ممکنہ ٹائی اپ ختم گیا جس سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن جاتا، جس کی مالیت 60 بلین ڈالر تھی۔فرموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ “دونوں کمپنیوں کے درمیان کاروباری انضمام پر غور کرنے کے لیے گزشتہ سال 23 دسمبر کو دستخط کیے گئے MOU (مفہوم کی یادداشت) کو ختم کرنے پر رضامند ہیں”۔ ذرائع نے پہلے...
    ہرنائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔ لیویز کے مطاق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی واقعے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی قوت ہے جس کا دامن پر کرپشن کا داغ نہیں ہے، موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں قائم حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں، سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن عام ہے۔ بدامنی، لوڈشیڈنگ، سٹریٹ کرائمز اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ غلامی کی بدترین انتہا ہے جبکہ دوسری طرف صوبے میں گزشتہ 12 برسوں سے تسلسل...
    مردان: پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والا کارکن شاہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والا پی ٹی آئی کارکن شاہ نواز 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا آج وہ انتقال کرگیا۔ کارکن کی نماز جنازہ جمعہ کو آبائی علاقہ پلوڈھیری میں ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ روز ایم پی اے طفیل انجم نے 10 لاکھ روپے...
    قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ روسٹر کے مطابق 5 ڈویژن بینچ جبکہ 11سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کریں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان منگل سے کیسز کی سماعت کرے گا۔ تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 28 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان کے نام زیرغور آئیں گے، اسی طرح جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ترلئی ریونیو سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہری اب اراضی کی ڈیجیٹل فرد حاصل کر سکیں گے۔ شہری 25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ بہت جلد شہر بھر کے تمام موضعات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔شہر میں سٹیمپ پیپرز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے مزید ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل ریفارمز سے شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز نمٹانے میں مدد ملے گی۔ مزیدپڑھیں:آئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، اب افسران اپنے اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ اے15کا اضافہ کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ1973 کےسیکشن 15اےکی ترمیم کی توثیق کر دی ، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیاجائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی اور معلومات تک رسائی قانون کےتحت افسران کےاثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پربھی ہوگی۔ گریڈ17سے 22...
    اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے 28 فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔  چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں آٹھ سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غفار علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کے نام پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔  اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر مالیت کا جنگی سازو سامان دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا بھارت کیساتھ ملکرمقابلہ کریں گے، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے امریکا...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب ، دنیا کے بیشتر ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، کئی ممالک میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز اب صرف 2 ہفتوں کی دوری پر ہے۔ جاپان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے سب سے پہلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی 544ویں فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔  انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پربھاس کو ’باہوبلی آف انڈین سنیما‘ قرار دیا۔ یہ فلم معروف ہدایتکار ہنو راگھوپودی کی ہدایت میں بن رہی ہے، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’سیتا رامم‘ بنا چکے ہیں۔ فلم کو میتری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ سدیپ چٹرجی اس کے سینماٹوگرافر ہیں۔  انوپم کھیر نے پوسٹ میں لکھا، "کمال کی کہانی ہے اور کیا چاہیے لائف میں؟" جس سے فلم کے زبردست ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اداکار  نے حال ہی میں او یو (OYO) کے...
    ابوظبی:دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں سعودی عرب کے ایک معلم منصور بن عبداللہ المنصور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی 10 لاکھ ڈالر کی رقم کو انہوں نے یتیم اور غریب بچوں کے لیے ایک اسکول تعمیر کرنے کے لیے وقف کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منصور بن عبداللہ المنصور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران نہ صرف طلبہ کو تعلیم دی، بلکہ معذور، یتیم اور یہاں تک کہ قیدیوں تک علم کی روشنی پہنچانے کے لیے رضاکارانہ خدمات بھی انجام دیں۔ ان کی انتھک محنت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، سینیٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا ہے، حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے، حکومت نے آزادی اظہارِ رائے پر پابندی عائد کردی۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قوم پس رہی ہے، لوگ ناراض ہیں، ان کی منتخب حکومت ان کی مرضی کے مطابق نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں...
    17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رہیں گے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی جس کے دوران مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق نجی ہوٹل میں مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی اور وکیل رہنماؤں نے آئی ایم ایف وفد کوعدلیہ میں خود احتسابی کے نظام سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مقدمات کے التوا کے ساتھ گورننس سسٹم سے کرپشن کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار نے قانون کی حکمرانی کیلئے پختہ عزم...
    قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 5 ڈویژن بینچ جبکہ 11 سنگل بینچ پیر تک کیسز کی سماعت کریں گے۔ڈیوٹی روسڑ کے مطابق جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے، 18 فروری سے کیسز کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کریں گے۔پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ڈیوٹی روسڑ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے۔اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تھی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہر شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    جامشورو:حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں سالانہ عرس کی تقریبات 17 فروری 2025 بروز پیر سے سیہون شریف، ضلع جامشورو میں شروع ہو رہی ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاہےکہ  تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں بند رہیں گی تاکہ عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد سیہون شریف پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ...
    نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے واضح کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کبھی بھی کسی بھی قسم کا اتحاد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں اور مستقبل میں پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے یہ بیان آج شوپیاں کے ارہامہ میں واقع منی سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی ترقیاتی میٹنگ کے دوران کیا۔ اس اجلاس...