امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر مالیت کا جنگی سازو سامان دینے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا بھارت کیساتھ ملکرمقابلہ کریں گے، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، چین ہمیں یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ مزید برآں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تجارت کا حجم دوگنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی، انہوں نے امریکی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر بھارت کو

پڑھیں:

امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو غیرمقبول قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو غیر مقبول ترین شخص قرار دے دیا۔

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔

دوسری جانب زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ سے متعلق روس کے کسی بھی الٹی میٹم کو نہیں مانے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیف اپنی شمولیت کے بغیر جنگ بندی سے متعلق کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو غیرمقبول قرار دیدیا
  • وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کا اعادہ
  • امریکی صدر کی مہنگے ایف 35 طیاروں کی پیشکش، بھارتی اپوزیشن کی تنقید
  • 19 کروڑ مالیت کے ہیروں کا ہار اسمگل کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
  • بھارت؛ کروڑوں روپے مالیت کا ہیروں کا ہار اسمگل کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
  • سوڈان خانہ جنگی: نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے 6 ارب ڈالر کی اپیل
  • امریکا سے بے دخل کیے جانے والے شہریوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا
  • یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، ٹرمپ
  • ٹرمپ کے خلاف فیصلے دینے والے ججز کو ہٹانے کیلئے کارروائی کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ کا یوکرین کو اس کی 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات امریکہ کو دینے کا مشورہ ،امریکی اہلکاروں کا انکشاف