اسلام آباد:

لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے 28 فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں آٹھ سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غفار علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کے نام پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ کے نام بھی زیر غور ہوگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابہر گل خان کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اجلاس میں

پڑھیں:

سینیٹ کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہوگا

دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

سینیٹ اجلاس کے لیے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیش ہوگا۔  سینیٹر دینیش کمار قومی اسمبلی سے منظورکردہ بل پیش کریں گے۔ چار نئے نجی بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ ان میں قومی اسمبلی سے منظور کردہ دو نجی بلز بھی شامل ہیں۔

سینیٹ میں 10 نجی بلز قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد منظوری کےلئے پیش ہوں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بلمنطوری کےلئے پیش کریں گے جبکہ زیرحراست ملزمان کے حقوق سے متعلق بل سینیٹر فاروق ایچ نائیک پیش کریں گے۔

سی ایس ایس امتحانات میں ناکامی کی شرح بڑھنے پر بحث کی تحریک حکومتی سینیٹرز پیش کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز مہنگائی میں اضافے اور حکومتی دعوں پر بحث کی تحریک پیش کریں گے۔ پرنس کریم آغا خان کی وفات اور پاکستان کےلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،ہیلپ پوور وومن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کے تحت اچھرہ میںمظاہرہ کیا جارہاہے
  • پی ایم ڈی سی کا خصوصی اجلاس طلب‘ٹیوشن کا معاملہ زیرغور
  • سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات 
  • پی ایم ڈی سی کا ہنگامی اجلاس طلب، ٹیوشن فیس کے معاملے پر غور ہوگا
  • لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار
  • پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
  • پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری
  • سینیٹ کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہوگا
  • لاہور،شہری جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے منعقدہ پھولوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں