وفاقی وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ ‘العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز"میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلی سطحی سالانہ”العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز“میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیںوزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے .
(جاری ہے)
کانفرنس میں مجموعی طور پر 9نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور 36مقررین شریک ہوں گے کانفرنس میں 48ممالک کو مدعو کیا گیا ہے کا نفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی خصوصی شرکت ان پالیسی اقدامات کے تناظر میں ہے جن کی بدولت حالیہ وقتوں میں غیر یقینی اور غیر مستحکم علاقائی اور عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی معیشت میں استقلال اور مثبت سازگار تبدیلیاں رونما ہوئیں.
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کانفرنس کے دوران ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ کے موضوع پر ایک اعلی سطحی پینل مباحثے میں شریک ہوں گے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا پینل مباحثے کی میزبانی کریں گی مباحثے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کے مصر، برازیل اور ترکیہ کے ہم منصب وزرا شریک ہوں گے. العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیزابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی سوچ اور فکر کی بنیاد پر ایک مضبوط اور پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے ہر سال سعود عرب میں منعقد کی جائے گی العلا شہر میں منعقدہ افتتاحی کانفرنس میں منتخب ملکوں کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز اور پالیسی سازوں کے علاوہ تعلیمی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور نجی شعبے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں. کانفرنس میں بدلتی دنیا میں استقلال کی تعمیر اور طاقت بھری اٹھان کے موضوع پر ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی جانب سے خطرات سے نمٹنے اور عالمی معاشی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے موزوں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں پر بحث کی جائے گی یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب دنیا گہرے اور مسلسل اقتصادی جھٹکوں، تجارتی تناﺅ، جغرافیائی سیاست اور تنگ مالی حالات سے نبرد آزماہے کانفرنس کی بدولت عالمی راہنماﺅں کو ملکی، علاقائی اور عالمی اقتصادی حالات و واقعات پر بحث و تمحیص اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کے حل کے لیے تبادلہ خیالات کے لیے منفرد پلیٹ فارم دستیاب ہو گا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد اورنگزیب کانفرنس میں اور عالمی کے لیے
پڑھیں:
تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے
لاہور (طیبہ بخاری سے )اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں ہوگی ۔ 2روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے ۔
جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی
سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس جرمنی کے شہربرلن میں 13تا 14 مئی 2025 کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی ۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر بات ہو گی ۔کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی۔
سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امن مشن کی مؤثرکارکردگی اور پائیدارومستقل امن کےلیےایک مربوط حکمتِ عملی پربھی بات کی جائےگی ۔یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنےکاایک اہم موقع فراہم کرےگا۔پاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجے۔ 181پاکستانیوں نےعالمی امن و سلامتی کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے۔
اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
مزید :