Jasarat News:
2025-02-19@04:43:35 GMT

بینک الفلاح کا قسط بازار کی توسیع کیلئے 55 ملین اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

بینک الفلاح کا قسط بازار کی توسیع کیلئے 55 ملین اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے قسط بازار میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے ۔تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کے تحت، بینک الفلاح نے قسط بازار کے سیریز اے فنڈنگ راؤنڈ میں 55 ملین روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 800 ملین روپے ہے۔ بینک الفلاح نے ایکویٹی سرمایہ کاری کے علاوہ، قسط بازار کو 460 ملین روپے کی قرض سہولت بھی فراہم کی ہے، جو ایک پری اپرووڈ کریڈٹ لائن کے طور پر کام کرے گی اور اس کے ذریعے اسٹارٹ اپ ضرورت کے مطابق فنڈز حاصل کر سکیں گے۔ یہ مالی تعاون قسط بازار کی توسیع اور ترقیاتی مقاصد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دیا گیا ہے تاکہ اس کے مارکیٹ میں اثرات کو مزید وسعت دی جا سکے۔ اس موقع پر بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ بینک الفلاح کا عزم ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے غیر متزلزل ہے۔ قسط بازار میں 55 ملین روپے کی اضافی سرمایہ کاری اور 460 ملین روپے کی کریڈٹ سہولت کی فراہمی کے ذریعے، ہم نہ صرف ایک متحرک اسٹارٹ اپ کی ترقی میں معاونت کر رہے ہیں بلکہ جدید مالیاتی حل فراہم کرنے کا راستہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔ قسط بازار کے سی ای او عارف لاکھانی نے کہا کہ ہماری شراکت داری کے نتیجے میں 75,000 سے زائد پاکستانی اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری انڈس ویلی کیپیٹل اور گوبی پارٹنرز کی قیادت میں سیریز اے فنڈنگ کا حصہ ہے، جبکہ قرض کی فراہمی ہمارے سرمایہ کاروں کی جانب سے مالیاتی جدت کو فروغ دینے اور کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لیے مالیاتی خلا کو کم کرنے کے عزم کی عکاس اور اہم سنگ میل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین روپے کی سرمایہ کاری

پڑھیں:

رفحان میز کا پیداوار اور برآمدات کوفروغ دینے کیلئے بڑی توسیع کا اعلان


کراچی(بزنس رپورٹر)رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے بتایا کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (رفحان مکئی) چکی کی صلاحیت میں 200 ٹن یومیہ اور گلوکوز کی گنجائش میں 100 ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔یہ اسٹریٹجک اضافہ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات اور حل کی زیادہ جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس منصوبے سے اس کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ توسیع نہ صرف موجودہ مارکیٹوں میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس کی برآمدات اور منافع میں پائیدار ترقی کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: اسٹیٹ بینک
  • شہازشریف سے ایگزیکٹیوڈائر یکڑز کی ملاقات :  پاکستان میں معاشی اصلاحات کا سفرتیزی سے جاری : عالمی بنک کی تعریف 
  • رفحان میز کا پیداوار اور برآمدات کوفروغ دینے کیلئے بڑی توسیع کا اعلان
  • ورلڈ بینک کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،امان پراچہ
  • پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا عالمی بینک سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم
  • پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف
  • ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات