Jasarat News:
2025-02-19@04:15:07 GMT

سندھ حکومت کا 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

سندھ حکومت کا 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کےحوالے سےکیا گیاہے۔

اس حوالے سےمحکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج جمعہ کے روز بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو شب برأت کی وجہ سے تعطیل ہو گی، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فروری کو

پڑھیں:

سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان
  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر
  • پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • حیدرآباد ،واپڈا کا 19 فروری کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
  • وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
  • حکومت کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان