نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ترقیاتی کام کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے،شہری چند منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوںمیں کررہے ہیںاور اپنا قیمتی وقت ٹریفک جام میں پھنس کرگزرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات، میئر کراچی، کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز جماعت اسلامی کے9ٹائونز چیئر مینوں کے کاموں میںرکاوٹیں ڈال رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے ٹائونز چیئرمین کراچی کے رونق بحال کر نے میں مصروف ہیں اور اپنے اختیار سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں اس طرح کی سرگرمیاں عوام کے لیے ایک خوشگوار تفریح فراہم کرتی ہیں۔ چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے کہا کہ نے فتح پارک میں نمائش میں40 اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں، نمائش عوام کو ہریالی کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، یہ نمائش تین دن جاری رہے گی، شرکت کرنیوالوں کا داخلہ مفت ہوگا ، ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی نے کہا کہ پھولوں کی نمائش کے ذریعے ہم لوگوں کو باغبانی اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔ عوام تین دن تک نمائش سے لطف اندوز اور باغبانی سے متعلق ماہرین سے قیمتی مشورے بھی حاصل کر سکیں گے۔ نمائش میں25 ہزار سے زائد پھولوں کو مختلف ترتیب اور ڈیزائن میں سجایا گیا ہے، جن میں کئی نایاب اور غیر ملکی اقسام بھی شامل ہیں۔ شائقین کو گلاب، چمبیلی، گیندا، سورج مکھی، ٹیولپ، آرکڈ، لیلی اور دیگر کئی خوبصورت پھول دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھولوں کی نمائش جماعت اسلامی نارتھ ناظم ا نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوال اٹھایا کہ مسلم دنیا کے ایٹمی ہتھیار کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری امت احتجاج کر رہی ہے، مگر مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کا قتلِ عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، ڈیڑھ سال کے دوران 60 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے، غزہ کا 90 فیصد انفراسٹرکچر بدترین بمباری سے تباہ ہو چکا ہے۔ منعم ظفر نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہماری بہنوں اور بچوں کے پرخچے ہوا میں اڑ رہے ہیں، مسلم حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ او آئی سی کی جانب دیکھ رہی ہے، فلسطین سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے، یہ صرف عرب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
منعم ظفر خان نے سوال اٹھایا کہ مسلم دنیا کے ایٹمی ہتھیار کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری امت احتجاج کر رہی ہے، مگر مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو شارع فیصل پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں یکجہتی غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہلیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم دنیا کے ظالم حکمرانوں کو جھنجھوڑیں گے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوں۔